سیاست اور طاقت : انعم زمان

سیاست طاقت کے مطالعے کو کہتے ہیں ایسی طاقت جس میں انسان ایک دوسرے پر اثر انداذ ہوتے ہیں سیاست طاقت کے بارے میں سوال کرتی ہے. کہ یہ کیا ہے؟ کن حالات میں اسے کن ہاتھوں میں ہونا چاہیے؟ سیاست اور انتخابات کا آپس میں گہرا تعلق ہے جہاں سیاست ہے وہ انتخابات ہیں انتخابات جمہوری ملک کے لے اہم خصوصیت ہے, جس میں لوگ اپنے نمائندے کو خود منتخب کرتے ہیں. بات کرتے ہیں پاکستان کےانتخابات کی تو پاکستان میں انتخابات کہاں ہوتے ہیں کھیل تماشا زیادہ ہوتا ہے لڑائیاں جھگڑے تو معمول کی بات ہے حال ہی میں ضمنی انتخابات ہوے میں نے بھی حقِ راے دہی استعمال کیا اور اسں طرح بہت سے تجربات ہوے. بد قسمتی کے ساتھ پر پاکستانی قوم اپنی فلاح و بہبود کو ترجیح نہیں دیتی بلکے رشتے داری کو زیادہ اہمیت دیتی ہیے اور اس کی سب سے بڑی وجہ عوام کی اپنے حقوق سے لا علمی . ہے ہمارے نمائندے صرف انتخابات میں ہی نظر آتے ہیں اس کے بعد غریب پاکستانی عوام اپنے منتخب کردہ نمائندوں کو ڈھونڈتی رہے جاتی ہے. انتخابات سے پہلے یہں نمائندے ہماری ووٹ کے مستحق ہوتے ہیں اور انہیں ہمارے روشن مستقبل کی پریشانی لا حق رہتی ہے انہیں ہمارے بچوں کے روشن مستقبل کا بھی خیال اسی وقت آتا ھے, جبکے اور بھی بہت سارے وعدے کیے جاتے ہیں جتنی محنت اقتدار میں انے اور اقتدار میں رہنے کی کی جاتی ہے آگر اتنی ہی عوام کی فلاح و بہبود کی ہو تو پاکستان ترقی کر سکتا ہے. دوسری طرف بات ملکی سیاست کی ہو تو پاکستان کی سیاست پر کچھ سیاسی پارٹیوں کا قبضہ ہے وہی بر سر اقتدار ہیں اور اقتدار میں رہنا بھی وہی چاہتے ہیں جیسے اقتدار انہیں وارثت میں ملا ہو. بات یہی ختم نھیں ہوتی آپ کے اور میرے کپتان کے بیانیے میں یہ ہے کہ ملک پر چند سیاسی جماعتیں قابض ہیں جبکے ان کی اپنی جماعت کے شاہ مہمود کے فرزند ذین قریشی نے حال ہی میں ضمنی انتخابات میں حصہ لیا اور کا میابی ان کا مقدر بنی جبکے شاہ صاحب کی صاحبزادی مہر قریشی 16اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں NA 157 سے امیدوار ہیں (کھلا تضاد دوہرا معیا ر) خان صاحب کو احتساب اپنی جماعت سے شروع کرنا چاہیے.
پاکستان میں جمہوریت کی ناکامی کی وجوہات: انعم زمان
سوال یہ ہے کے سیاست کرنا انہیں با اثر لوگوں کا م ہے؟ کیا پاکستان کی سر زمین کا کوئی عام آدمی کیوں نہیں کر سکتا ؟
سچ جان کے جیو
نوٹ : ہم دوست ویب سائٹ اور اس کی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں

Leave a Reply