سبزیوں کے چپلی کباب کیسے بنائیں؟

بذریعہ ثمینہ محمدیہ
96 مناظر

سبزیوں کے چپلی کباب بنانے کے لیے درج ذیل اجزاء کا ہونا ضروری ہے.

پالک……….. 100 گرام
نمک………. حسبِ ذائقہ
مٹر………. آدھا کپ
گاجر………. 1 عدد
آلو………… 1 عدد
ٹماٹر………. 1عدد
پیاز………. 1 عدد
خشک دھنیا………. آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ………. آدھا چائے کا چمچ
پسی کالی مرچ………. آدھا چمچ
زیرہ………. آدھا چائے کا چمچ
انار دانہ………. آدھا چائے کا چمچ
مکئی کا آٹا………. 1 چائے کا چمچ
انڈہ………. 1عدد
کوکنگ آئل………. حسبِ ضرورت

سبزیوں کے چپلی کباب بنانے کا طریقہ:
پالک باریک چوپ کر کے ابلتے پانی میں 4 منٹ رکھیں. پھر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں. مٹر، گاجر اور آلو کو ابال کر پیس لیں. پیاز کو باریک کاٹ کر ہلکا فرائی کریں. انڈہ پھینٹ کر فرائی کر لیں.اب ایک بڑے برتن میں سبزیاں اور تمام مصالحے ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں.

مکسچر کے درمیانہ سائز کے کباب بنا کر تھوڑی دیر کے لیے فریج میں رکھ دیں. تھوڑی دیر بعد نکال کر کوکنگ آئل میں فرائی کر لیں.

سبزیوں کے چپلی کباب تیار ہیں.

Related Articles

Leave a Reply