شاہی رائتہ بنانے کا طریقہ

بذریعہ ثمینہ محمدیہ
131 مناظر

شاہی رائتہ بنانے کےلیے درج ذیل اجزاء کا ہونا ضروری ہے.
دہی….. 1 پاؤ
انار دانہ….. 3 چائے کے چمچ
انناس سلائس….. چوتھائی ٹین
نمک….. حسبِ ذائقہ
بالائی….. 1 چائے کا چمچ
انناس کا رس….. 1 چائے کا چمچ
شکر….. 1 چائے کا چمچ

شاہی رائتہ بنانے کا طریقہ :

دہی کو ایک باریک کپڑے میں ڈال کر اس کا پانی اچھی طرح نکال لیں. ایک برتن میں دہی، بالائی ، نمک ، شکر، انناس کا رس اور انار دانہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں. اچھی طرح مکس کرنے کے بعد انہیں سرونگ ڈش میں نکال لیں. اب اس کے اوپر انناس کے ٹکڑے اور ایک چمچ انار دانہ سے سجاوٹ کر لیں. شاہی رائتہ کو ایک گھنٹہ کے لئے فریج میں رکھ کر پھر استعمال کریں.

Related Articles

Leave a Reply