بھنڈی قورمہ گوشت کیسے بنائیںں؟

بذریعہ ثمینہ محمدیہ
58 مناظر

بھنڈی قورمہ گوشت بنانے کے لیے اجزا :

مٹن….. آدھا کلو
بھنڈی….. آدھا کلو
پیاز….. 4 عدد
گرم مصالحہ….. آدھا چمچ
آئل….. حسبِ ضرورت
نمک….. حسبِ ذائقہ
ادرک پیسٹ….. 1 چائے کا چمچ
لہسن پیسٹ….. 1 چائے کا چمچ
دہی….. 1 پاؤ
پسا دھنیا….. 1 چائے کا چمچ
لال مرچ…… 2 چائے کے چمچ
کیوڑا….. 2 چائے کے چمچ

بھنڈی قورمہ گوشت بنانے کا طریقہ :

پیاز باریک کاٹ لیں. ایک پین میں آئل گرم کر کے اس میں پیاز کو ہلکا براؤن کر کے الگ نکال لیں. باقی آئل میں گوشت، ادرک لہسن کا پیسٹ اور مناسب پانی ڈال کر پکنے کے لئے چولہے پر رکھ دیں. جب گوشت گلنے لگے تو اس میں دہی ڈال دیں. پھر اس میں نمک، لال مرچ اور دھنیا ڈال دیں. الگ پین میں بھنڈی فرائی کر لیں. جب گوشت اچھی طرح پک جائے تو اس میں بھنڈی، پیاز اور کیوڑا ڈال کر 3، 4 منٹ پکنے کے لئے رکھ دیں. آخر میں ایک برتن میں نکال کر اس کے اوپر ادرک چھڑک دیں.

Related Articles

Leave a Reply