انڈہ کری بنانے کا طریقہ

بذریعہ ثمینہ محمدیہ
280 مناظر

انڈہ کری بنانے کے لیے درج ذیل اجزا کا ہونا ضروری ہے ۔

ابلے ہوئے انڈے ۔۔۔۔۔ 6 عدد
پیاز ۔۔۔۔۔ 1 عدد
ٹماٹر ۔۔۔۔۔ 1 عدد
سبز دھنیا ۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
ناریل کدو کش کیا ہوا….. 2 چائے کے چمچ
ہلدی….. آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ….. آدھا چائے کا چمچ
دہی….. 2 کھانے کے چمچ
گرم مصالحہ….. آدھا چائے کا چمچ
نمک….. حسبِ ذائقہ
آئل….. 2 کھانے کے چمچ

انڈہ کری بنانے کا طریقہ
پیاز باریک کاٹ لیں. آئل گرم کر کے اس میں پیاز کو ہلکا براؤن کر لیں. اب اس میں تمام مصالحے اور ناریل ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور 4 منٹ تک پکائیں. پھر اس میں ٹماٹر اور دہی بھی ڈال دیں. ابلے ہوئے انڈوں کو لمبائی کے رخ کاٹ کر اس میں مکس کر لیں.

مزیدار انڈہ کری تیار ہے.

Related Articles

Leave a Reply