چنے کی سلاد کیسے بنائیں؟

بذریعہ ثمینہ محمدیہ
85 مناظر

چنے کی سلاد بنانے کا طریقہ

اجزاء :
بند گوبھی….. چوتھائی حصہ
پیاز….. 1 عدد
گاجر….. 1 عدد
کھیرا….. 1 عدد
مایونیز….. آدھا کپ
ٹماٹر….. 1 عدد
ابلے ہوئے چنے….. آدھا کپ
آئل….. 2 کھانے کے چمچ
زیتون کا تیل….. 1 کھانے کا چمچ
نمک….. حسبِ ذائقہ
لیموں کا رس….. آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ….. آدھا چائے کا چمچ
ہرا دھنیا سجاوٹ کے لیے

چنے کی سلاد بنانے کا طریقہ:
بند گوبھی، پیاز، ٹماٹر ،گاجر، کھیرا سب کو لمبائی کے رخ کاٹ لیں. بڑے برتن میں مایونیز ڈال کر کٹی ہوئی بند گوبھی، کھیرا، ٹماٹر گاجر ،نمک ، کالی مرچ اور ابلے ہوئے چنے ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں. پھر زیتون کا تیل ڈال کر دوبارہ اچھی طرح مکس کریں. اچھی طرح مکس کرنے کے بعد کسی پلیٹ میں نکال کر دھنیے سے سجاوٹ کر لیں.

چنے کی مزیدار سلاد تیار ہے.

Related Articles

Leave a Reply