افریقی، بھارتی ساختہ کورونا وائرس کی تصدیق

بذریعہ Sayed Hassan
افریقی، بھارتی ساختہ کورونا وائرس کی تصدیق

قومی ادارہ برائے صحت نے مئی کے پہلے تین ہفتے کی کورونا وائرس سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) نے ملک میں افریقی، بھارتی ساختہ کورونا وائرس کی تصدیق کردی، رواں ماہ ملک میں بھارتی ساختہ ایک کورونا کیس کی تصدیق ہوئی۔

این آئی ایچ کے مطابق رواں ماہ جنوبی افریقی ساختہ 7 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی۔

قومی ادارہ برائے صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں پہلی بار بھارتی ساختہ کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کورونا کیسز کے کنٹیکٹ ٹریسنگ کا عمل جاری ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں