گوشت اور اچار مصالہ بنانے کا طریقہ

گوشت اور اچار مصالحہ بنانے کے لیے درج ذیل اجزاء کا ہونا ضروری ہے.

مٹن………. 1 کلو
لہسن پیسٹ ……….. 1 چائے کا چمچ
ادرک پیسٹ………. 1 چائے کا چمچ
نمک……….. حسبِ ضرورت
کلونجی………. 1 چائے کا چمچ
زیرہ………. 1 چائے کا چمچ
سرخ مرچ………. ڈیڑھ چائے کا چمچ
ہری مرچ……….. 3 سے 4 عدد
پیاز………. 4 عدد
سونف………. 1 چائے کا چمچ
دہی………. آدھا کلو
ہلدی……… چوتھائی چائے کا چمچ
آئل………. حسبِ ضرورت

گوشت اور اچار مصالحہ بنانے کا طریقہ
ایک دیگچی میں آئل ڈال کر چولہے پر رکھیں. اس میں پیاز کاٹ کر براؤن کر لیں. اس کے بعد گوشت، ادرک اور لہسن ڈال دیں. تھوڑے سے پانی میں نمک، ہلدی اور مرچ مکس کر کے اسے گوشت میں ڈال کر اچھی طرح بھون لیں. جب اچھی طرح بھن جائے تو اس میں اتنا پانی ڈال دیں کہ گوشت اچھی طرح گل جائے. جب گوشت گل جائے تو اس میں کلونجی، زیرہ اور سونف بھی ڈال دیں. آخر میں دہی ڈال کر 15 منٹ پکائیں.

مزیدار گوشت اور اچار مصالحہ تیار ہے.

Leave a Reply