ترکش پراٹھا بنانے کا طریقہ

ترکش پراٹھا بنانے کے لیے درج ذیل اجزاء کا ہونا ضروری ہے.
قیمہ….. 100 گرام
میدہ….. ڈیڑھ کپ
خمیر….. آدھا چائے کا چمچ
ٹماٹر….. 1 عدد
ہرا دھنیا…… حسبِ پسند
پیاز….. 1 عدد
لال مرچ….. چوتھائی چائے کا چمچ
کالی مرچ….. چوتھائی چائے کا چمچ
ہری مرچ….. 1 عدد
نمک ….. حسبِ ذائقہ
آئل…… حسبِ ضرورت

ترکش پراٹھا بنانے کا طریقہ:
میدے میں خمیر اور نمک ڈال کر نیم گرم پانی سے گوندھ کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں. قیمہ میں پیاز، ٹماٹر، لال مرچ، کالی مرچ ملا کر پیس لیں اور تیز آنچ پر پکائیں. جب قیمہ پک جائے تو اس میں ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال دیں. پین میں آئل لگا کر چولہے پر رکھ دیں. اب روٹی بیل کر پین میں ڈال دیں اور اس پر حسب پسند قیمہ لگا دیں. ہلکی آنچ پر 7 منٹ کے لیے پین کو ڈھک کر رکھ دیں. تاکہ روٹی اچھی طرح پک جائے. جب روٹی گولڈن ہو جائے تو اسے پلیٹ میں نکال لیں.

Leave a Reply