ایپل اورینٹل اسمودی بنانے کا طریقہ

ایپل اورینٹل اسمودی بنانے کے لیے درج ذیل اجزاء کا ہونا ضروری ہے.

سیب….. 2 عدد
دودھ….. 3 کپ
کریم….. 1 کپ
دہی….. 1 کپ
شہد….. 5 چمچ
برف….. حسبِ ضرورت
پسی دار چینی….. آدھا چائے کا چمچ
نمک….. حسبِ ذائقہ
پودینے کے پتے….. سجاوٹ کے لیے

ایپل اورینٹل اسمودی بنانے کا طریقہ:
ایک سیب کدو کش کر کے پانی میں بھگو دیں.
دوسرے سیب کو کاٹ کر اس میں باقی تمام اجزاء ملا کر بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں. اب انہیں گلاسوں میں نکال لیں. کدو کش کیا ہوا سیب نچوڑ کر ان گلاسوں میں ڈال دیں. اب پودینے کے پتوں سے گلاسوں کے اوپر سجاوٹ کر لیں.

مزیدار ایپل اورینٹل اسمودی تیار ہے.

Leave a Reply