بچوں کی پسندیدہ فنگر چپس گھر میں بنانے کا طریقہ

بچے چپس بہت شوق سے کھاتے ہیں. اس لیے بازار کی چپس سے بہتر ہے آپ خود بچوں کو گھر میں ہی چپس بنا کر دیں. ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ گھر میں فنگر چپس کیسے بناتے ہیں.

فنگر چپس بنانے کے اجزاء :
آلو….. 2 عدد
کارن فلور….. 2 چمچ
انڈہ….. 1 عدد
میدہ….. 1 چمچ
نمک….. حسبِ ذائقہ
آئل…… ڈیپ فرائی کرنے کے لیے

فنگر چپس بنانے کا طریقہ :
آلو دھو کر چھلکے اتار لیں. چھلکے اتارنے کے بعد انہیں لمبائی کے رخ کاٹ لیں. ایک بڑے برتن میں باقی سب اجزاء اچھی طرح مکس کر لیں. اب اس مکسچر میں آلو ڈال کر اچھی طرح مکس کریں. آئل گرم کر لیں اور اس میں آلو ڈال کر ڈیپ فرائی کریں. جب آلو خستہ ہو جائیں تو انہیں نکال کر کسی جاذب کاغذ پر رکھ دیں تا کہ زائد آئل کاغذ میں جذب ہو جائے.

مزیدار فنگر چپس تیار ہیں.

Leave a Reply