کلاسک شامی کباب کیسے بنائیں

کلاسک شامی کباب بنانے کے لیے درج ذیل اجزاء کا ہونا ضروری ہے.
چنے کی دال….. 1 پیالی
گائے کا گوشت….. 500 گرام
آلو….. 2 عدد
پیاز….. 2 عدد
دہی….. 2 چمچ
پسا گرم مصالحہ….. 1 چمچ
لال مرچ….. 1 چائے کا چمچ
ہری مرچ….. 3 عدد
پانی….. حسبِ ضرورت
پودینہ….. حسبِ ضرورت
پسا دھنیا….. 2 چائے کے چمچ
نمک….. حسبِ ذائقہ
آئل….. حسبِ ضرورت
سلاد کے پتے،ٹماٹر،کھیرا سجاوٹ کے لیے

کلاسک شامی کباب بنانے کا طریقہ
گوشت، دال، مرچ، پانی، پیاز اور نمک ملا کر سب چیزیں گلا لیں. جب پانی خشک ہو جائے تو اس میں باقی تمام اجزاء شامل کر دیں. ان سب اجزاء کو چاپر میں یکجان کر لیں. یکجان کیے ہوئے اجزاء کی گول ٹکیاں بنا کر کچھ دیر کے لیے رکھ دیں. اب آئل گرم کر کے ان ٹکیوں کو فرائی کر لیں.
ڈش میں سلاد کے پتے، ٹماٹر اور کھیرے رکھ کر اوپر کباب رکھ دیں.

مزیدار کلاسک شامی کباب تیار ہیں.

Leave a Reply