اسپائسی آملیٹ ٹوسٹ بنانے کا طریقہ

اسپائسی آملیٹ ٹوسٹ بنانے کے لیے درج ذیل اجزاء کا ہونا ضروری ہے.
بریڈ سلائس….. 7 عدد
انڈے….. 4 عدد
دودھ….. 4 چمچ
ہری مرچ….. 3 عدد
ہرا دھنیا….. حسبِ ضرورت
نمک….. حسبِ ذائقہ
کالی مرچ….. آدھا چائے کا چمچ
چکن تکہ….. 2 عدد
ہری پیاز….. 2 عدد
میدہ….. 2عدد
آئل….. حسبِ ضرورت

اسپائسی آملیٹ ٹوسٹ بنانے کا طریقہ :
چکن تکہ سے ہڈی نکال کر اس کے ریشے کر لیں. ہری پیاز، ہرا دھنیا، ہری مرچ باریک کاٹ لیں. بریڈ تکونے کاٹ کر ان کے اوپر دودھ چھڑک دیں. چکن تکہ سمیت باقی تمام اجزاء انڈوں میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں. اب بریڈ ان انڈوں میں ڈبو کر ہلکی آنچ پر فرائی کر لیں.

کیچپ اور جوس کے ساتھ پیش کریں.

Leave a Reply