بریڈ پکوڑے بنانے کا طریقہ

بریڈ پکوڑے بنانے کے لئے درج ذیل اجزاء کا ہونا ضروری ہے.
آلو….. 6عدد
بریڈ…… 6 عدد
لال مرچ….. 1 چائے کا چمچ
ہری مرچ….. 3 عدد
ہرا دھنیا…… حسبِ ضرورت
کالی مرچ….. آدھا چائے کا چمچ
نمک….. حسبِ ذائقہ
زیرہ…… آدھا چائے کا چمچ
بیسن…… 1 کپ
آئل…… حسبِ ضرورت

بریڈ پکوڑے بنانے کا طریقہ :
بریڈ کے کنارے کاٹ کر تکونے کاٹ لیں. آلو ابال کر اس میں سارے مصالحے ڈال کر اس کو مکس کر لیں. بیسن کو الگ سے گھول کر رکھ لیں. بریڈ کے ایک حصے پر آلو کا مکسچر لگا کر بریڈ کا دوسرا حصہ اس کے اوپر رکھ دیں. اب انہیں بیسن میں ڈپ کر کے ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کریں.

مزیدار بریڈ پکوڑے تیار ہیں. انہیں چائے اور کیچپ کے ساتھ پیش کریں.

Leave a Reply