خستہ کچوری بنانے کا طریقہ

خستہ کچوری بنانے کے اجزاء
آلو….. 1 کلو
تیل….. 2 چمچ
میدہ….. 2 کپ
سوڈا….. ایک چٹکی
نمک….. حسبِ ذائقہ
زیرہ….. 1 چائے کا چمچ
پانی….. حسبِ ضرورت

آلو ابال کر چھیل لیں. اور پھر باقی سب اجزاء اس میں ملا کر اسے اچھی طرح گوندھ لیں.

فلنگ کے لیے اجزاء
چنے کی دال…… 2 کپ
ہری مرچ….. 4 عدد
ادرک….. 1 چائے کا چمچ
زیرہ….. 1 چائے کا چمچ
پسی سونف…… 1 چائے کا چمچ
لال مرچ….. 1 چائے کا چمچ
چینی….. 1 چائے کا چمچ
نمک….. حسبِ ذائقہ
تیل….. 4 چمچ

ابلی دال میں باقی مصالحے ڈال کر اچھی طرح پکا لیں. گوندھے ہوئے میدے اور آلو کی کچوری بیل لیں. اس میں فلنگ کر کے ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کریں.

مزیدار کچوری تیار ہے. کیچپ کے ساتھ پیش کریں.

Leave a Reply