چائنیز بریانی بنانے کا طریقہ

چائنیز بریانی بنانے کے لیے درج ذیل اجزاء کا ہونا ضروری ہے.
چاول…… آدھا کلو
ہری مرچ…… 4 عدد
گاجر…… 3 عدد
بند گوبھی….. آدھا کپ کٹی ہوئی
پھول گوبھی……. آدھا کپ کٹی ہوئی
شملہ مرچ……. آدھا کپ
چکن…… آدھا کلو
زیرہ…… 1 چائے کا چمچ
ہلدی…… آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ……. آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ…… آدھا چائے کا چمچ
پیاز……. 2 عدد
ٹماٹر…….. 2 عدد
لیموں کا رس…… 2 چائے کے چمچ
پودینے کے پتے…… 7 سے 8 عدد

چائنیز بریانی بنانے کا طریقہ:
چاولوں کو 2 گھنٹے بھگو کر 5 منٹ ابال ہیں. کسی برتن میں یہ چاول نکال کر سارا پانی نکال لیں.
پین میں ہری مرچ،. گاجر،. بند گوبھی، اور شملہ مرچ 3منٹ تک فرائی کر لیں.
اسی پین میں الگ سے چکن اچھی طرح بھون لیں. اس میں زیرہ پاؤڈر، لال مرچ، کالی مرچ، ہلدی، پیاز، اور ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح بھون لیں.

بڑی پتیلی میں آئل ڈال کر تھوڑے سے ابلے ہوٸے چاول ڈال لیں. ان چاولوں کے اوپر چکن کی تہہ لگائیں پھر اوپر سبزیوں کی تہہ لگائیں. اسی طرح سبزیوں، چاول اور چکن کی 3 سے 4 تہیں لگا لیں.

سب سے اوپر لیموں کا رس ڈال دیں. اوپر پودینے کے پتے رکھ کر دم دے لیں.

مزیدار چائنیز بریانی تیار ہے.

Leave a Reply