ترکی کا اسپیشل بریڈ سموسہ

ترکی کا اسپیشل بریڈ سموسہ بنانے کے لیے درج ذیل اجزاء کا ہونا ضروری ہے.
بریڈ…… 8 عدد
لال مرچ….. آدھا چائے کا چمچ
چکن فرائی کیا ہوا …….. 1 کپ
کالی مرچ….. آدھا چائے کا چمچ
نمک….. حسبِ ذائقہ
ہلدی…… ایک چٹکی
زیرہ….. آدھا چائے کا چمچ
ادرک کا پیسٹ….. 1 چائے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ….. 1 چائے کا چمچ
لیموں کا رس…… آدھا چائے کا چمچ
بیسن…… 1 کپ

ترکی کا اسپیشل بریڈ سموسہ بنانے کا طریقہ :
بریڈ اور بیسن کے علاوہ سب چیزوں کو بلینڈر میں بلینڈ کرلیں. بیسن گھول کر رکھ دیں. بریڈ کو تکونے دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں. بریڈ کے ایک ٹکڑے پر چکن کا مکسچر لگا کر دوسرا ٹکڑا اس کے اوپر رکھ دیں. اس کو بیسن میں ڈپ کر کے فرائی کر لیں.

مزیدار اسپیشل بریڈ سموسے کیچپ کے ساتھ پیش کریں.

Leave a Reply