اسپائسی چکن کڑاہی بنانے کا طریقہ

اسپائسی چکن کڑاہی

چکن….. ایک کلو
لہسن کا پیسٹ….. 2 چمچ
ادرک کا پیسٹ….. 2 چمچ
آئل….. حسبِ ضرورت
نمک….. حسبِ ذائقہ
سرخ مرچ….. 1 چائے کا چمچ
کالی مرچ….. 1 چائے کا چمچ
ہری مرچ….. 6 عدد
پسا دھنیا….. 1 چائے کا چمچ
سفید زیرہ….. 1 چائے کا چمچ
ٹماٹر….. 3 عدد
ہلدی….. چوتھائی چمچ
سبز دھنیا….. حسبِ ضرورت

اسپائسی چکن کڑاہی بنانے کا طریقہ :
آئل میں لہسن، ادرک کا پیسٹ ڈال کر براؤن کر لیں. پھر اس میں چکن ڈال کر 4 منٹ کے لئے فرائی کر لیں. اب نمک، کالی مرچ، لال مرچ، ہلدی، دھنیا، سفید زیرہ، ڈال کر 4 منٹ پکا لیں. کالی مرچ اور ٹماٹر ڈال کر 6 منٹ تک دم پر رکھ دیں.

مزیدار اسپائسی چکن کڑاہی تیار ہے.

Leave a Reply