کشمیری کباب بنانے کا طریقہ

کشمیری کباب بنانے کے لیے درج ذیل اجزاء کا ہونا ضروری ہے.
قیمہ….. آدھا کلو
نمک….. حسبِ ذائقہ
انڈہ….. 1 عدد
لال مرچ….. آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ….. آدھا چائے کا چمچ
ہلدی….. 1 چوتھائی چائے کا چمچ
پیاز….. 2 عدد
زیرہ….. آدھا چائے کا چمچ
آئل….. حسبِ ضرورت
دار چینی….. 1 عدد
الائچی….. 1 عدد
دہی….. آدھا کلو

کشمیری کباب بنانے کا طریقہ :
ایک پین میں قیمہ، لال مرچ، انڈہ، ہلدی،نمک اور لال مرچ ڈال کر اچھی طرح پکا لیں. انہیں اچھی طرح پکا کر ان کے کباب بنا کر کچھ دیر کے لیے رکھ دیں.

ایک دیگچی میں دہی، دار چینی،الائچی، لونگ، پیاز ،لال مرچ، نمک اور ہلدی ڈال کر پکا لیں. پھر اس میں کباب ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکائیں.

مزیدار کشمیری کباب تیار ہیں.

Leave a Reply