انڈہ ناریل کڑی بنانے کا طریقہ

انڈا ناریل کڑی بنانے کا طریقہ:

انڈا ناریل کڑی بنانے کے لئے درج ذیل اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے ۔
انڈے ۔۔۔۔۔ 8 عدد
ٹماٹر ۔۔۔۔۔ 2 عدد
ناریل کا پانی ۔۔۔۔۔ 1 کپ
پیاز ۔۔۔۔۔ 2 عدد
آئل ۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
پیسے ہوئے بادام ۔۔۔۔۔ 2 چمچ
لال مرچ ۔۔۔۔۔ 1 چمچ
ہلدی ۔۔۔۔۔ آدھا چمچ
پسا دھنیا ۔۔۔۔۔ آدھا چمچ
ادرک پیسٹ ۔۔۔۔۔۔ 1 چمچ
لہسن پیسٹ ۔۔۔۔۔ 1 چمچ
سبز مرچ ۔۔۔۔۔ 3 عدد
پسا ناریل ۔۔۔۔۔ 3 چمچ
نمک ۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
سبز دھنیا ۔۔۔۔۔ حسب منشا

انڈے اور ناریل کی کڑی بنانے کا طریقہ :

انڈے ابال لیں ۔

پیاز کو گرم تیل میں فرائی کر لیں ۔

اس میں ادرک اور لہسن کا پیسٹ بھی شامل کرکے بھون لیں ۔

اب اس میں ٹماٹر ڈال کر بھونیں یہاں تک کے ٹماٹر نرم ہو جائیں ۔

اس میں باقی تمام مصالحے ڈال کر اچھی طرح بھون لیں ۔

یہ بھی پڑھیں
انڈہ ملائی قورمہ بنانے کا طریقہ

اب اس میں ناریل کا پانی شامل کر کے چند منٹ تک ابال لیں ۔

جب یہ مصالحہ گاڑھا ہوجائے تو انڈے دو ٹکڑے کاٹ کر اس میں ڈال دیں ۔

اس کے اوپر سبز مرچ اور سبز دھنیا چھڑک کر پانچ منٹ کے لیے دم دے لیں ۔

آپ کا مزے دار انڈا ناریل کڑی تیار ہے ۔

انڈہ ناریل کڑی بنانے کا طریقہ” ایک تبصرہ

Leave a Reply