مٹر پلاؤ بنانے کا

مٹر پلاؤ بنانے کا طریقہ

مٹر پلاؤ بنانے کا طریقہ :

مٹر پلاؤ بنانے کے لئے درج ذیل اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے۔

چاول ۔۔۔۔۔ ایک کلو
الائچی ۔۔۔۔۔ 4 عدد
کالی مرچ ۔۔۔۔۔ 10 عدد
آئل ۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
دارچینی ۔۔۔۔۔ 2 ٹکڑے
مٹر ۔۔۔۔۔ 1 کلو
پیاز ۔۔۔۔۔ 3 عدد
ادرک کا پیسٹ ۔۔۔۔۔ چمچ
لہسن کا پیسٹ ۔۔۔۔۔۔ 1 چمچ
نمک ۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
لونگ ۔۔۔۔۔ 4 عدد
ٹماٹر ۔۔۔۔۔ 3 عدد

مٹر پلاو بنانے کا طریقہ :

چاول دھو کر رکھ لیں ۔

دیگچی میں آئل گرم کرکے اس میں پیاز کاٹ کر براؤن کر لیں ۔

جب پیاز براؤن ہو جائیں تو اس میں ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈال دیں ۔

اب اس میں لونگ ، کالی مرچ ، ٹماٹر ، الائچی ، نمک اور دار چینی ڈال دیں ۔

یہ بھی پڑھیں
پستہ برفی بنانے کا طریقہ

مٹر کے دانے ڈال کر تھوڑی دیر کے لیے بھون لیں ۔ یہاں تک کہ مٹر کے دانے کچھ حد تک گل جائیں ۔

اب اس میں ڈیڑھ لیٹر پانی ڈال دیں ۔

جب پانی ابلنے لگے تو اس میں چاول نچوڑ کر ڈال دیں ۔

جب پانی خشک ہو جائے تو پھر آنچ ہلکی کر کے چاولوں کو دم دے لیں ۔

Leave a Reply