تل والے کوفتے

تل والے کوفتے بنانے کا طریقہ

تل والے کوفتے بنانے کا طریقہ

تل والے کوفتے بنانے کے لئے درج ذیل اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے ۔
گائے کا قیمہ ۔۔۔۔۔ 1 کلو
انڈے ۔۔۔۔۔ 4 عدد
لہسن کا پیسٹ ۔۔۔۔۔ 2 چمچ
ادرک کا پیسٹ ۔۔۔۔۔ 2 چمچ
پیاز باریک کٹی ہوئی ۔۔۔۔۔ 2 عدد
کالی مرچ ۔۔۔۔۔ آدھا چمچ
لال مرچ ۔۔۔۔۔ 1 چمچ
سبز مرچ ۔۔۔۔۔ 6 عدد
بریڈ ۔۔۔۔۔ 4 سلائس
کارن فلور ۔۔۔۔۔ 4 چمچ
سویا ساس ۔۔۔۔۔ 4 چمچ
آئل ۔۔۔۔۔ فرائی کرنے کے لئے
نمک ۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
سلاد کے پتے ۔۔۔۔۔ سجاوٹ کے لئے لیے
سفید تل ۔۔۔۔۔ 1 کپ

تل والے کوفتے بنانے کا طریقہ :
بلینڈر میں قیمہ ، کارن فلور ، نمک ، سویا ساس ، بریڈ ، سبزمرچ ، لہسن ، ادرک ، پیاز اور کالی مرچ ڈال کر بلینڈ کر لیں ۔

یہ ساری چیزیں اچھی طرح مکس ہو جائیں تو اس کے چھوٹے چھوٹے کوفتے بنالیں ۔

انڈے پھینٹ کر رکھ لیں اور تل ایک برتن میں نکال لیں ۔

آئل گرم کر کے قوفتوں کو پہلے انڈے میں اور پھر تل میں لپیٹ لیں ۔

یہ بھی پڑھیں
ملائی کوفتے بنانے کا طریقہ

اس کے بعد آئل میں ڈال دیں ۔

سنہری رنگ آنے تک قوفتے فرائی کریں ۔

فرائی ہونے پر کسی برتن میں نکال لیں ۔

سلاد کے پتوں کے ساتھ ان کی سجاوٹ کر لیں ۔

Leave a Reply