گڑ والے چاول

گڑ والے چاول بنانے کا طریقہ

گڑ والے چاول بنانے کے لئے درج ذیل اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے ۔

چاول ۔۔۔۔۔ آدھا کلو
گڑ ۔۔۔۔۔ آدھا کلو
مونگ پھلی ۔۔۔۔۔ 4 چمچ
کشمش ۔۔۔۔۔ 4 چمچ
آئل ۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
الائچی ۔۔۔۔۔ 4 عدد
ناریل ۔۔۔۔۔ حسب منشا
پانی ۔۔۔۔۔ آدھی پیالی

گڑ والے چاول بنانے کا طریقہ :

چاولوں کو دھو کر ابال لیں ۔

دیگچی میں پانی اور گڑ ڈال کر شیرہ بنا لیں ۔

آئل گرم کر کے اس میں شیرہ ، چاول ، الائچی ڈال کر خشک ہونے تک پکائیں ۔

یہ بھی پڑھیں
مٹر پلاؤ بنانے کا طریقہ

پانی اچھی طرح خشک ہوجائے تو اس کے اوپر کشمش ، ناریل اور مونگ پھلی ڈال کر انہیں دم دے لیں ۔

Leave a Reply