کالے چنے کا پلاؤ

کالے چنے کا پلاؤ بنانے کا طریقہ

کالے چنے کا پلاؤ بنا نے کا طریقہ :

کالے چنے کا پلاؤ بنانے کے لئے درج ذیل اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے ۔

کالے چنے ۔۔۔۔۔ ایک پاؤ
چاول ۔۔۔۔۔ آدھا کلو
لہسن کا پیسٹ ۔۔۔۔۔ 1 چمچ
ادرک کا پیسٹ ۔۔۔۔۔ 1 چمچ
پیاز ۔۔۔۔۔ 3 عدد
نمک ۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
دہی ۔۔۔۔۔ 1 کپ
آئل ۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
لال مرچ ۔۔۔۔۔ چوتھائی چمچ
سبز مرچ ۔۔۔۔۔ دو عدد
زیرہ ۔۔۔۔۔ 1 چمچ

کالے چنے کا پلاؤ بنانے کا طریقہ

چنے دھو کر انہیں اچھی طرح سے گلا لیں ۔

چاولوں کو دھو کر رکھ لیں ۔

آئل گرم کر کے اس میں پیاز کاٹ کر براؤن کر لیں ۔

اب اس میں باقی تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔

یہ بھی پڑھیں
گڑ والے چاول بنانے کا طریقہ

اس میں چنے ڈال کر انہیں اچھی طرح سے بھون لیں ۔

جب چنے بھن جائیں تو اس میں چار پیالی پانی ڈال کر رکھ دیں ۔

پانی ابلنے لگے تو اس میں چاول ڈال دیں ۔

چاولوں کو پکنے دیں ۔

جب پانی خشک ہو جائے تو انہیں چھ سے آٹھ منٹ کے لیے دم دے لیں ۔

Leave a Reply