بیسن کے پکوڑے تو بہت کھا لیے، آج افطاری پر چکن بریڈ پکوڑا بنا کر دیکھیں

رمضان المبارک میں افطار دسترخوان پر پکوڑے ضرور موجود ہوتے ہیں۔ بیسن کے پکوڑے تو ہر گھر میں کھائے جاتے ہیں، اس رمضان لذیذ چکن بریڈ پکوڑا بنائیں اور مزے سے کھائیں۔

اجزاء
چکن بون لیس آدھاکلو گرام
بریڈ کرمبز ایک پیکٹ
انڈے کی سفیدی دو عدد
ہری مرچ چار عدد باریک کٹی ہوئی
ڈبل روٹی
پسی کالی مرچ حسب ضرورت
پسی لال مرچ حسب ضرورت
نمک حسب ضرورت
کٹا دھنیا ایک چائے کا چمچ
اجوائن ایک چٹکی
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
چاول کا آٹا دو کھانے کے چمچ
تلنے کے لیے تیل حسبِ ضرورت

ترکیب
پتیلی میں پانی، 5جوئے لہسن اور 5 ثابت کالی مرچ ڈال کر چکن بوٹی کو ابال لیں۔ ابلے چکن کے ریشے کر لیں

ڈبل روٹی کے سلائسز کے کنارے کاٹ کر تھوڑی دیر پانی میں بھگو کر نرم کریں اور ہلکے ہاتھ سے دبا کر سلائس کا اضافی پانی نکال دیں۔خیال رہے کہ سلائس ٹوٹے نہ۔

پھر چکن، بریڈ کرمبز،بریڈ سلائسز، سارے مصالحے،کارن فلور، چاول کا آٹا، نمک اور دو عدد انڈے کی سفیدی ملا کر اچھی طرح سے مکس کریں اور تھوڑی دیر کے لیے فرج میں رکھ دیں۔

فرج سے نکالنے کے بعد آمیزے کے پکوڑے بنا کر گولڈن براؤن ڈیپ فرائی کرلیں۔ گرم گرم پکوڑے کیچپ یا املی اور پودینے کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں

Leave a Reply