مچھلی کا سوپ

مچھلی کا سوپ بنانے کا طریقہ

مچھلی کا سوپ بنانے کے لیے ہمیں درج ذیل اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے ۔

مچلی۔۔۔۔۔۔ 1 کلوگرام
ادرک۔۔۔۔۔۔۔ 10گرام
لہسن۔۔۔۔۔۔۔۔ 20گرام
پیاز۔۔۔۔۔۔۔ 200گرام
ثابت سرخ مرچ۔۔۔۔۔۔ ایک عدد
لیموں ۔۔۔۔۔۔۔ایک عدد
ہلدی ۔۔۔۔۔۔۔ 1چائے کا چمچ
ناریل کا دودھ۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ
لیموں خشک چھلکا۔۔۔ تھوڑا سا
نمک ۔۔۔۔۔۔۔حسب ذائقہ
گھی۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
پانی۔۔۔۔۔۔ ایک کپ

ترکیب:

ادرک اور پیاز چھیل کر باریک کاٹ لیں ۔لہسن چھیل کر کچل لیں اور سرخ مرچ ثابت کو باریک کتر لیں ، لیموں کے چھلکے کو بھی باریک پیس لیں۔لیموں کا عرق نکال لیں اور پھر مچھلی کو خوب اچھی طرح صاف کر کے پانی کے ساتھ دھوئیں اور اس کے چھوٹے چھوٹے قتلے کاٹ لیں ۔ایک برتن میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں ۔گھی گرم ہوجائے تواس میں پیاز اور لہسن ڈال کر سنہری کریں پھر اس میں ادرک ڈال دیں ۔

ایک منٹ کے بعد لیموں کا عرق اور پانی ڈالیں ۔آنچ ہلکی کریں اور پکنے دیں پانچ منٹ کے بعد نمک ،مرچ ، ہلدی اور لیموں کا پسا ہوا چھلکا ڈال کر دس منٹ تک پکائیں پھر اس میں ناریل کا دودھ ڈال کر مزید پانچ منٹ تک پکنے دیں آخر میں مچھلی کے قتلے ڈال کر ڈھکن اٹھا کر دیکھیں ۔اگر مچھلی اچھی طرح سے گل گئی ہے تو چولہے سے نیچے اتار لیں اور گہری ڈش میں ڈال کر دستر خوان پر پیش کریں۔

چکن کارن سوپ بنانے کا طریقہ

Leave a Reply