کورونا کیسز میں اضافہ

کورونا کیسز میں اضافہ، بارہ مریضوں کی حالت انتہائی تشویش ناک

اسلام آباد: ( ہم دوست نیوز ) قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں تین ہزار 6 سو 5 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین ہزار 6 سو 5 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں ، جن میں سے سترہ افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے مثبت کرونا ٹیسٹوں کی شرح 0.47 فی صد تک رہی ہے، مزید برآں اسی دوران کرونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہو پایا جب کہ اس وقت بارہ مریضوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے ۔

کرونا کے مثبت کیسز میں اضافہ ، 12 مریضوں کی حالت انتہائی تشویش ناک

Leave a Reply