پیرس: ( ہم دوست نیوز) طبی ماہرین کی جانب سے برڈ فلو سے حفاظت کے لیے 2 نئی کارآمد ویکسینز تیار کر لی گئی ہیں۔
ماہرین نے پہلے تجربے کے بعد باضابطہ طور پر اس بات کا اعلان بھی کر دیا ہے، ان میں سے 1 ویکسین فرانس کی کیوا انیمل ہیلتھ کی جانب سے بنائی گئی ہے اور دوسری دوائی جرمن کمپنی بوئرنجر نے تیار کی ہے جس میں ہالینڈ نے بھی جرمن کمپنی کی معاونت کی ہے۔
برڈ فلو کو ایویئن انفلوئنزا بھی کہتے ہیں ، دنیا بھر کے کئی ممالک میں اس کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں، اس وجہ سے 20 کروڑ پرندوں کو ہلاک بھی کیا گیا ہے جب کہ صرف اور صرف ہالینڈ نے 60 لاکھ پرندے تلف کر دئیے ہیں، اس سے کئی ممالک میں انڈوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ویکسینز کی آزمائش ہو چکی ہے جب کہ فرانس نے بطخوں اور اٹلی نے ٹرکی پرندوں پر اس ویکسین کی آزمائش کی ہے۔
تاہم یہ ویکسینز ایچ فائیو این ون کے خلاف آزمائی گئی ہے جو تیزی کے ساتھ یورپ میں پھیل رہا ہے، جب کہ دونوں ویکسینز تجربہ گاہ میں انتہائی پُرتاثیر دیکھی گئی ہیں ۔
ویکسینیشن نہ کروانے پر نواک جوکووچ کو ٹورنامنٹ میں شرکت سے روک دیا گیا