کمر درد کا علاج

کمر درد کا علاج

ریڑھ کی ہڈی کا درد ہمارے لئے بے شمار مشکلات پیدا کرتا ہے ۔ اس سے نہ صرف ہم تکلیف برداشت کرتے ہیں بلکہ اس کی وجہ سے ہماری زندگی میں بے شمار مشکلات آ جاتی ہیں ۔

ہمارے لیے روزمرہ کے کام کرنا ناممکن ہو جاتا ہے ۔ کہتے ہیں کہ ریڑھ کی ہڈی کا درد اس کے پٹھوں کے تناؤ یا کھنچا کی وجہ سے ہی ہوتا ہے ۔

لیکن اگر اس پر بروقت توجہ نہ دی جائے تو یہ مسئلہ ہماری زندگی کو اجیرن بھی بنا سکتا ہے ۔ یہ کینسر جیسے مرض کا بھی باعث بن سکتا ہے ۔

امریکی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ریڑھ کی ہڈی کے درد والوں کو سکون دینے والی ادویات استعمال کرنی چاہیے اور چھوٹی موٹی جسمانی ورزش بھی کرنی چاہیے ۔

اس کے لیے ایم آر آئی ، سٹی سکین اور ایکسرے جیسی مشینوں سے پرہیز کرنا چاہئے ۔ کیونکہ یہ بیماری میں اضافہ کر دیتی ہیں ۔

تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس مرض سے نجات کے لئے مساج یا مالش بھی کرنی چاہیے ۔ ریڑھ کی ہڈی کے لیئے طبی ماہرین نے ورزش کو بے حد مفید اور ضروری قرار دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے جن لوگوں کو ریڑھ کی ہڈی کا درد ہے وہ اپنی خوراک میں وٹامن سی اور ڈی کی زیادہ مقدار استعمال کریں ۔

یہ بھی پڑھیں
کمر درد کے لیے مفید گھریلو ٹوٹکے

پھل اور سبزیاں کھائیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنی خوراک میں دالیں ، دودھ اور مچھلی ضرور شامل کریں ۔ گرم کپڑے یا لحاف وغیرہ سے بھی کمر کو لپیٹ کر رکھیں ۔ بھاری چیزیں اٹھانے سے پرہیز کریں اور کمر پر دباؤ نہ ڈالیں ۔

Leave a Reply