شہد اور ہلدی ملا کر استعمال کریں ، بیماریوں سے محفوظ رہیں

شہد اور ہلدی ملا کر استعمال کریں ، بیماریوں سے محفوظ رہیں ۔

شہد میں اللہ تعالی نے انسان کے لیے بے شمار فائدے رکھے ہیں ۔ شہد میں انسان کی جسمانی بیماریوں کا بھی علاج موجود ہے ۔ شہد کو شفا قرار دیا گیا ہے ۔

شہد میں سوڈیم ، پوٹاشیم ، فولاد ، فاسفورس ، میگنیز ، میگنیزیم ، حیاتین ، پروٹین ، پانی ، شکر اور کاربوہائیڈریٹس کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے ۔

جب کہ شہد میں 0 فیصد کولیسٹرول موجود ہوتا ہے ۔ اس وجہ سے شہد ہمیں بے شمار بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور مختلف بیماریوں میں ہمارے علاج کا ذریعہ ہے ۔

شہد کی طرح اللہ نے ہلدی میں بھی انسان کیلئے بے شمار فائدے رکھے ہیں ۔ ہلدی میں وٹامن سی ، بی ، اے ، سوڈیم ، فاسفورس ، کیلشیم ، میگنیشیم ، اور فولاد کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے ۔ جو انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہے ۔

آج ہم آپ کو یہ بتائیں گے کہ اگر ان دونوں کو ملا کر استعمال کیا جائے تو انسانی صحت پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔

شہد اور ہلدی کو مکس کرکے کھانے کے چند فوائد یہ ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں
امراض قلب کی خطرناک علامات

جوڑوں کے درد میں یہ بے حد مفید ہے ۔

اس سے ہاضمہ درست ہوتا ہے ۔

بلڈ پریشر اور شوگر بھی کنٹرول میں رہتی ہے ۔

اس سے سینے کی جلن دور ہوتی ہے ۔

زکام ، کھانسی اور نزلہ کا فورا آرام آجاتا ہے ۔

Leave a Reply