سردی کے امراض سے بچانے والے پھل اور سبزیاں

سردی کے امراض سے بچانے والے پھل اور سبزیاں:

سردیاں شروع ہوچکی ہیں اور اس موسم میں زکام نزلہ اور گلا خراب ایک عام سی بات سمجھی جاتی ہے ۔ سردیوں میں اکثر ہاتھ پاوں سن ہو جاتے ہیں ۔ جو خطرناک بھی ہو سکتے ہیں ۔

جن لوگوں کے ہاتھ پاؤں سن ہو جاتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ روزانہ ایک گلاس اورنج جوس پیا کریں ۔ اورنج جوس پینے سے خون کا بہاؤ تیز ہو جاتا ہے ۔ خون کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی کمی محسوس ہوتی ہے ۔

سیب میں موجود فائبر اور اینٹی آکسیڈینٹس سردی کی مختلف بیماریوں اور تکلیف سے بچاتا ہے ۔

کیوی پھل مہنگا ہوتا ہے لیکن یہ سردی سے محفوظ رکھتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ نیند پوری کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے ۔

سردیوں میں ادرک کی چائے پینے سے گلے کی خراش دور ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ ادرک کی چائے جوڑوں کے درد میں بھی مفید ہے اور یہ کولیسٹرول بھی کم کرتی ہے ۔

سردیوں میں اگر سرخ شملہ مرچ استعمال کی جائے تو اس سے انسان سردی سے بھی محفوظ رہتا ہے ۔یہ نزلہ اور زکام سے بھی بچاتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں
الائچی کے وہ فوائد جن سے آپ ابھی تک نا واقف ہیں ۔

سردیوں میں گوبھی اور سبز چائے بھی انسان کے لئے بہت مفید ہوتی ہے ۔ یہ سردی سے بھی بچاتی ہے اور سردی سے جڑے ہوئے امراض سے بھی محفوظ رکھتی ہے ۔

لہسن کے بے شمار فوائد ہیں ۔ لیکن سردی میں اس کے فائدے اور بھی بڑھ جاتے ہیں ۔ یہ دوران خون کو بھی تیز کرتا ہے ۔ اور سردی کی دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے ۔

لہسن کا استعمال سردی کی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے اور یہ جوڑوں کے لئے بھی مفید ہے ۔

Leave a Reply