بچوں کو زکام

بچوں کو زکام اور گلہ خراب سے کیسے محفوظ رکھیں

بچوں کو زکام اور گلہ خراب سے کیسے محفوظ رکھیں

موسم بدل رہا ہے جس کی وجہ سے بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں میں بھی نزلہ زکام اور گلے خراب کی شکایات ہو رہی ہیں ۔

موسم بدلنے کی وجہ سے اس طرح کے مسائل چھوٹے بچوں کو جلدی اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں ۔ بچوں کو گلا خراب ، بخار ، زکام اور نزلہ وغیرہ سے بچانے کے لئے آپ شہد اور لیموں کو استعمال کرکے ان بیماریوں سے بچوں کو بچا سکتے ہیں ۔

لیموں کے اندر پایا جانے والا وٹامن سی بچے کی قوت مدافعت مضبوط کرتا ہے ۔ لیموں کا استعمال خشک کھانسی میں بھی مفید ہے ۔ اس کے علاوہ لیموں گلے کی سوزش کو بھی ختم کرتا ہے ۔ لیموں کے استعمال سے بچوں کو موسمی بیماریوں سے بچایا جا سکتا ہے ۔

شہد کو ویسے بھی شفا کا باعث قرار دیا گیا ہے ۔ یہ کھانسی ، گلا خراب اور زکام وغیرہ میں آرام پہنچاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں
بالوں کے گرنے کی وجوہات اور علاج

دو چمچ شہد لے کر اس میں ایک چمچ لیموں کا رس اچھی طرح مکس کر لیں ۔

بچوں کو یہ مکسچر دن میں دو مرتبہ تھوڑا تھوڑا کھلا دیں ۔ اگر آپ لیموں کا استعمال نہیں کرنا چاہتے تو پھر تھوڑا سا نیم گرم دودھ لے کر اس میں شہد کو ملا لیں اور یہ بچوں کو پلائیں ۔

اس سے آپ کو بچوں کو ڈاکٹر کے پاس لے جانے کی نوبت نہیں آئے گی ۔

Leave a Reply