وٹامن ای کے فوائد :
بہت سی خواتین اپنے چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے ، چہرے سے داغ دھبے دور کرنے کے لیے ، چہرے کے دانے ختم کرنے کے لئے ، یہاں تک کہ اپنے بالوں کو لمبا گھنا خوبصورت اور چمکدار بنانے کے لیے بھی میں وٹامن ای کا استعمال کرتی ہیں ۔ جبکہ بعض خواتین ابھی تک ایسی ہیں ۔
وہ صرف یہ سوچ رہی ہیں کہ وٹامن اے کے کیپسول کو استعمال کرنا چاہیے یا نہیں آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ وٹامن ای کے کیا فوائد ہیں ۔ تاکہ آپ انہیں بغیر کسی پریشانی کے استعمال کر سکیں ۔
وٹامن ای جسم کے لئے بے حد مفید ہے ۔ یہ انسانی جلد کو مختلف قسم کے نقصانات سے بچاتی ہے ۔ لیکن خواتین کو چاہئے کہ وہ اپنے طبی مسائل کے حل کے لیے وٹامن ای کو خوراک کی صورت میں ہی لیں ۔
اگر کوئی مسئلہ جلد کے اوپر ہے یا بیرونی طور پر موجود ہے تو پھر اس کے لیے وٹامن ای کے کیپسول بی استعمال کیے جا سکتے ہیں ۔
وٹامن ای اینٹی سوزش اور اینٹی آکسیڈینٹ ہوتا ہے ۔ اس کے استعمال سے جلد چمکدار اور خوبصورت ہو جاتی ہے ۔ یہ کیل ، مہاسوں کو ختم کرنے میں بھی مفید ثابت ہوتی ہے ۔
جلد کے کینسر کو کنٹرول کرنے میں وٹامن ای بہت اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ یہ جلد کے سوکھے پن ، جلد پر موجود نشانات اور داغ دھبوں اور خارش وغیرہ کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔
وٹامن ای عام طور پر مختلف پھلوں اور سبزیوں میں پایا جاتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
وٹامن ڈی کی کمی کے باعث کورونا وائرس کا خطرہ
پالک میں وٹامن اے کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے ۔ اس لئے اسے ماسک کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ۔ اگر ماسک کے طور پر بھی اسے استعمال کیا جائے تو اس سے جلد تر وتازہ رہے گی ۔
سورج مکھی کے بیج میں وٹامن ای کی کثیر تعداد موجود ہوتی ہے ۔ یہ خون میں شوگر کو نارمل رکھتی ہے ۔
یہ وٹامن جلد کے دانوں میں بھی مفید ہے ۔ مونگ پھلی کا زیادہ سے زیادہ استعمال وٹامن کی کمی کو پورا کر سکتا ہے ۔
اگر پپیتے کے ساتھ ملا کر چہرے پر ماسک لگائیں گے تو اس سے آپ کی جلد نرم و ملائم ہوجائے گی ۔ جھریوں کا بھی خاتمہ ہو گا ۔
وٹامن ای لیموں کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے تو اس سے جسم کے مردہ خلیات ختم ہو جاتے ہیں اور اس سے مساموں کی بھی صفائی ہوتی ہے ۔
2 تبصرے “وٹامن ای کے فوائد”