چرائتہ کے چند طبی فوائد
اللہ تعالی نے انسان کے فائدے کے لئے بے شمار جڑی بوٹیاں بھی پیدا کی ہیں ۔ جن میں سے ایک چرائتہ جڑی بوٹی ہے ۔ اس جڑی بوٹی میں اللہ تعالی نے انسان کے لئے بے شمار طبی فوائد رکھے ہیں ۔
چرائتہ کا پانی پینے سے بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔
سب سے پہلے دو کپ پانی لے کر اسے خوب اچھی طرح ابال لیں اور اس کے بعد اس میں میں تین سے چار ٹکڑے چرائتہ ڈال لیں ۔
اس پانی کو صبح اٹھ کر چھان کر نہار منہ پی لیں ۔ اس پانی کو آپ بطور دوائی استعمال کریں ۔ اور اس میں چینی وغیرہ ڈالنے سے پرہیز کریں ۔
ایسے لوگ جن کا خون جم جاتا ہو اور زخم لگنے پر بھی خون نہ بہتا ہو ۔ انہیں روزانہ ایک کپ چرائتہ کا پانی پینا چاہیے ۔
معدے اور جگر کے مریضوں کے لیے یہ ایک کپ پانی انتہائی مفید ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
تیز پات کے چند طبی فوائد
یہ جگر کے کینسر میں بھی مفید ہے ۔
چرائتہ کا ایک کپ پانی جسم کی فالتو چربی ختم کرکے کولیسٹرول کو کم رکھتا ہے ۔
خواتین کے اندرونی مسائل میں چرائتہ کا پانی بہت مفید ہے ۔
روزانہ چرائتہ کا ایک کپ پانی پینا بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر میں مفید ہے ۔