الرجی والی کھانسی کو

الرجی والی کھانسی کو کیسے دور بھگائیں

الرجی والی کھانسی کو کیسے دور بھگائیں

جو کھانسی تین ہفتے سے زیادہ رہے اس کو الرجی کی خشک کھانسی کہا جاتا ہے ۔ ایسی کھانسی کو ختم کرنے کے کچھ گھریلو ٹوٹکے ہیں ۔ اگر ان پر عمل کیا جائے تو انسان خشک کھانسی سے نجات حاصل کر سکتا ہے ۔

اگر آپ بھی خشک کھانسی سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپ کا گلا صاف رہے تو پھر ایک گلاس دودھ میں آدھا چمچ ہلدی مکس کرکے اسے پی لیں ۔ اس سے آپ کی الرجی والی کھانسی ختم ہو جائے گی ۔

خشک کھانسی سے نجات کے لیے منقہ اور خشخاش کو ہم وزن لے کر انہیں باریک پیس لیں ۔ باریک پیسنے کے بعد چنے کے برابر ان کی گولیاں بنا لیں ۔ اور پھر صبح ، دوپہر اور شام کو نیم گرم پانی کے ساتھ ایک ایک گولی کھا لیں ۔ اس سے الرجی والی خشک کھانسی ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں
تکلیف دہ کھانسی سے نجات پائیں

اگر خشک کھانسی سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ایک چمچ شہد کے ساتھ آٹھ دانے کالی مرچ پیس لیں اور روزانہ اسی طرح شہد اور کالی مرچ کا ایک چمچ استعمال کریں تو آپ الرجی والی خشک کھانسی سے نجات حاصل کر لیں گے ۔

الرجی والی کھانسی کو کیسے دور بھگائیں” ایک تبصرہ

Leave a Reply