یہ پانی پئیے

یہ پانی پئیے، دانت اور کان کا درد دور بھگائیں

یہ پانی پئیے، دانت اور کان کا درد دور بھگائیں

اجوائن کھانوں میں استعمال ہوتی ہے ۔ یہ کھانوں کو خوش ذائقہ بھی بناتی ہے اور مزیدار بھی ۔ اجوائن میں کاربوہائیڈریٹ ، فائبر ، وٹامنز ، منرلز ، کیلشیم ، فاسفورس اور آئرن پائی جاتی ہے ۔ اور یہ تمام چیزیں ہماری صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں ۔

اگر آپ اجوائن کا پانی پیئیں تو اس سے بے شمار فائدے حاصل ہوتے ہیں ۔ اجوائن کا پانی بنانے کا طریقہ کچھ یوں ہے ۔

ایک گلاس پانی میں ایک چمچ اجوائن ڈال کر اسے خوب ابال لیں ۔ اور پھر اس پانی کو نیم گرم استعمال کریں ۔

اجوائن کا پانی پینے سے بال گرنا بند ہوجاتے ہیں اور ان کی نشوونما بہترین طریقے سے ہوتی ہے ۔

اگر کہیں زخم وغیرہ آجائیں تو انہیں بھرنے کے لیے زخم پر مرہم لگانے کے ساتھ ساتھ اجوائن کا پانی پیا جائے ۔ تو اس سے زخم بہت جلدی ٹھیک ہو جاتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں
لیموں میں لونگ رکھیں اور مچھروں ، مکھیوں سے جان چھڑوائیں

اجوائن کا پانی پینے سے دانت اور کان کے درد میں افاقہ ہوتا ہے ۔ اجوائن کے پانی کو پین کلر کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔

سینے کی جلن اور معدے کی تزابیت کو دور کرنے کے لئے بھی اجوائن کا پانی فوری ریلیف کا کام دیتا ہے ۔ اگر آپ کے معدے میں تیزابیت اور جلن ہو تو آپ اجوائن کا پانی پینے پی لیں ۔ اس سے آپ کا معدہ ٹھیک رہے گا ۔

Leave a Reply