پیروں کی سوجن

پیروں کی سوجن کن خطرناک بیماریوں کے سبب ہوتی ہے

پیروں کی سوجن کن خطرناک بیماریوں کے سبب ہوتی ہے

انسانی جسم میں پیروں کی وہی اہمیت ہے جو عمارت میں ستون کی ہوتی ہے. پیروں میں ذرا سی تکلیف پورے جسم کے لیے نقصان کا باعث بن سکتی ہے. اس لئے اگر کبھی بھی پیروں میں سوجن ہو جائے تو اس بات کو معمولی نہ سمجھیں. بلکہ یہ بہت سی بیماریوں کی ابتدائی علامت بھی ہوسکتی ہے. جن میں سے کچھ یہ ہیں.

انسانی جسم میں گردے فلٹر پلانٹ کا درجہ رکھتے ہیں. لیکن اگر کبھی گردوں میں کوئی مسئلہ آ جائے اور وہ اپنا کام ٹھیک سے نہ کر رہے ہوں تو اس سے پاؤں سوجن کا شکار ہو جاتے ہیں.

پیروں کی سوجن جگر کی خرابی کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے . اگر جگر ٹھیک سے کام نہ کر رہا ہو تو اس کی وجہ سے پاؤں سوجن کا شکار ہو جاتے ہیں.

یہ بھی پڑھیں
ذیابطیس کے مریضوں کیلئے خوشخبری

ذیابیطس کی وجہ سے بھی انسان کے پیروں کی شریانیں کمزور ہو جاتی ہیں اور پیروں کو خون کی ترسیل کم ہو جاتی ہے. جس کی وجہ سے پاؤں سوجن کا شکار ہو جاتے ہیں.

دل کے مسائل کی وجہ سے جسم کے تمام حصوں کو خون کی ترسیل متاثر ہوتی ہے. چونکہ پاؤں انسان کا سب سے نچلا حصہ ہوتے ہیں. اس لیے سب سے زیادہ خون کی ترسیل کا مسلہ بھی پاوں کو ہی ہوتا ہے.

Leave a Reply