کھارے پانی کی وجہ

کھارے پانی کی وجہ سے خراب ہونے والے بال کیسے ٹھیک کریں

کھارے پانی کی وجہ سے خراب ہونے والے بال کیسے ٹھیک کریں

کھارا پانی آپ کے بالوں کا دشمن ہے . کھارے پانی کے استعمال کی وجہ سے آپ کے بال بے رونق ہو جاتے ہیں ۔ یہاں تک کہ بالوں کے دو منہ ہوجاتے ہیں ۔ اگر آپ اپنے بالوں کو روکھے پن سے بچانا چاہتی ہیں ۔ آپ اپنے بالوں کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو کھارے پانی سے بال دھونے سے پرہیز کریں ۔

لیکن کھارا پانی اگر آپ کی مجبوری ہے تو اس کے لیے درج ذیل ٹوٹکے آزمائیں ۔ اس سے آپ کے بالوں پر کھارا پانی اثر نہیں کرے گا ۔

کھارے پانی کو ایک بالٹی میں ڈال کر اس میں پھٹکری کا ٹکڑا رکھ دیں ۔ ایک منٹ بعد پھٹکری کے ٹکڑے کو پانی میں ہلالیں اور پھر باہر نکال دیں ۔ اس سے پانی کے اندر موجود گند اور منرلز پانی کی تہہ میں بیٹھ جائے گا ۔ آپ اب اس پانی سے بال دھو سکتے ہیں ۔

اگر کھارے پانی سے بال دھونا آپ کی مجبوری ہے۔ تو پھر ہفتے میں تین مرتبہ ان بالوں کو زیتون کے تیل ، ناریل کے تیل یا پھر بادام کے تیل سے مالش کریں ۔ اس سے بال خراب ہونے سے بچ جائیں گے اور بالوں کا روکھا پن بھی ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا ۔

بالوں کو خشک اور روکھا ہونے سے بچائیں ۔ شیمپو استعمال کرنے کے بعد کسی اچھے کنڈیشنر کا استعمال ضرور کریں ۔

یہ بھی پڑھیں
بالوں کے گرنے کی وجوہات اور علاج

بالوں کا روکھا پن ختم کرنے کے لئے اور بالوں کو خوبصورت اور چمکدار بنانے کے لیے ایک کیلے کو اچھی طرح مسل کر ، اس میں ایک چمچ بادام کا تیل اور ایک پیالی دہی اچھی طرح مکس کرکے بالوں کی جڑوں سے بالوں کے سروں تک لگائیں ۔ صرف چند دن کے استعمال سے ہی آپ کو بالوں میں واضح فرق معلوم ہوگا ۔

Leave a Reply