وہ ورزشیں جو قد بڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں
اگر آپ بچوں کے قد کی وجہ سے پریشان ہیں تو بچوں کو درج ذیل ورزشیں کروائیں ۔ ان ورزشوں کی وجہ سے بچوں کا قد تیزی سے بڑھنے لگے گا ۔
جن لوگوں کی خواہش ہے کہ ان کا قد جلدی سے جلدی بڑھ جائے۔ انہیں چاہیے کہ وہ باقاعدگی سے سائیکل چلایا کریں ۔ سائیکل چلانے سے انسان کا جسم متحرک رہے گا اور اور انسانی جسم کا ڈھانچہ جلدی بڑھے گا ۔
کمر کے بل زمین پر سیدھے لیٹ جائیں اور سر اور کندھوں کو زمین پر ٹکاتے ہوئے باقی سارا جسم ہوا میں اٹھا لیں ۔ اس سے بھی قد تیزی سے بڑھے گا ۔
وی یوگا بھی قد بڑھانے میں بے حد مفید ہے ۔ اس ورزش میں سب سے پہلے سیدھے کھڑے ہو جائیں ۔ دونوں ہاتھ زمین پر لا کر زمین کو چھونے کی کوشش کریں لیکن اس میں خیال رہے کہ جسم میں کھنچاو پیدا نہیں کرنا ۔ پہلے تھوڑا جھکیں اور پھر آہستہ آہستہ زمین کو چھوئیں ۔
کوبرا یوگا میں زمین پر پیٹ کے بل لیٹ جائیں ۔ دونوں ہاتھ زمین پر رکھیں اور جسم کے اگلے حصے کو اوپر کی جانب اٹھائیں ۔ اس سے بازوؤں اور پٹھوں میں مضبوطی آئے گی ۔ یہ ایکسرسائز پیٹ ، بازو اور کمر کے لیے انتہائی مفید ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
کیا آپ بچوں کے قد کی وجہ سے پریشان ہیں
تیراکی کرنے سے بھی قد تیزی سے بڑھتا ہے ۔ پانی کے اندر ریڑھ کی ہڈی پر بوجھ کم ہوتا ہے ۔ تیرا کی میں جوڑ آسانی سے اور آرام دہ حالت میں ورزش کر پاتے ہیں ۔ اس لئے قد بڑھنے کے عمل میں تیزی آتی ہے اور انسان کا قد تیزی سے بڑھتا ہے ۔
رسی کودنا بھی انسان کے جسم کو متحرک رکھتا ہے اور انسانی جسم کے وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے ۔ رسی کودنے سے جسم کے تمام اعضاء متحرک رہتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے قد تیزی سے بڑھتا ہے ۔
“وہ ورزشیں جو قد بڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں” ایک تبصرہ