املی کے وہ طبی فوائد جن سے آپ یقیناً ناواقف ہیں
کھٹی میٹھی املی یقینا آپ کو بھی پسند ہو گی ۔ املی تقریبا ہر گھر میں ہی موجود ہوتی ہے ۔ بہت سے لوگوں کا تو املی کے بغیر کھانا ہی مکمل نہیں ہوتا ۔ کچھ لوگ تو سالن سے لے کر بریانی تک میں املی کا استعمال کرتے ہیں ۔ تاکہ وہ کھانے کو خوش ذائقہ بنا سکیں ۔
آپ نے آج تک صرف املی کھائی ہوگی یقینا آپ املی کے طبی خواص سے اب تک ناواقف ہیں ۔
املی میں چونکہ طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیشن اجزاء پائے جاتے ہیں ۔ اس لئے املی بے شمار بیماریوں کا علاج بھی ہے ۔
املی میں وٹامن بی ، وٹامن سی ،وٹامن ای ، فاسفورس ، پوٹاشیم ، کیلشیم ، آئرن ، میگنیز اور فائبر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے ۔ اس لئے املی کو بے شمار طبی مسائل کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔
معدے میں پیدا ہونے والی تیزابیت اور گرمی کا موثر علاج صرف املی میں موجود ہوتا ہے ۔ املی میں موجود وٹامنز اور منرلز انسانی صحت کو برقرار رکھتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے انسانی معدہ درست طریقے سے کام کرسکتا ہے ۔
وزن کم کرنے کے لئے بھی املی کا استعمال بے حد مفید ہوتا ہے ۔ املی بھوک کو کم کرتی ہے اور جسم میں اضافی چربی نہیں بننے دیتا ۔
گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے املی کا شربت بے حد مفید ہوتا ہے ۔ املی میں موجود وٹامن بی انسانی اعصاب کو صحت مند رکھتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے انسان ان فعال کو بہتر طریقے سے انجام دیتا ہے ۔
املی کا استعمال بلڈپریشر کو بھی نارمل رکھتا ہے ۔ کیونکہ املی میں سیلینیم اور پوٹاشیم اور آئرن کی وافر مقدار پائی جاتی ہے ۔
املی کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے ۔ اس لیے یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے ۔ املی انسان کے بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھتی ہے ۔
اس میں موجود فائبر کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھتا ہے ۔ جس کی وجہ سے دل صحت مند رہتا ہے اور دل کے امراض ہونے کے چانسز کافی حد تک کم ہو جاتے ہیں ۔
اس کا شربت بنا کر اگر اسے محفوظ کر لیا جائے اور روزانہ تھوڑا تھوڑا استعمال کیا جائے تو اس سے املی کے تمام فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔
املی کا شربت بنانے کا طریقہ :
املی ۔۔۔۔۔ 300گرام
آلو بخارا ۔۔۔۔۔ 300گرام
گڑ ۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
کالا نمک ۔۔۔۔۔ ایک چمچ
تخم ملنگا ۔۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ
آلو بخارا اور املی کو رات بھر الگ الگ برتن میں بھگو دیں ۔ صبح اٹھ کر ان کے بیج نکال کر ان کو بلینڈ کر لیں ۔ اس بلینڈ کئے ہوئے گودے میں گڑ ، نمک اور دو گلاس پانی ڈال کر پانچ منٹ کے لیے پکا لیں ۔ جب ٹھنڈا ہو جائے تو اسے کسی برتن میں ڈال کر فریج میں محفوظ کرلیں اور جب چاہیں نکال کر استعمال کریں ۔
املی معدے اور انتڑیوں کے لیے بے حد مفید ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے گرمیوں میں پیاس بھی نہیں لگتی ۔ اس کے استعمال سے بخار کی شکایت بھی دور ہو جاتی ہے ۔ املی کا استعمال یرقان کے مریضوں کے لئے بھی موثر ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
کیا آپ ادرک کی چائے کے ان فوائد سے واقف ہیں؟
6 تبصرے “املی کے وہ طبی فوائد جن سے آپ یقیناً ناواقف ہیں”