انجیر سے گردوں کا علاج
گردے ہمارے جسم میں خون کو صاف کرتے ہیں اور زہریلے مادوں کا اخراج ممکن بناتے ہیں ۔ لیکن ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق دنیا میں ہردس میں سے ایک فرد گردے کے مرض میں مبتلا ہے ۔ اور اگر گردے کے امراض کا بروقت علاج نہ کرایا جائے تو انسان کے گردے فیل بھی ہو سکتے ہیں ۔
گردوں کے امراض سے بچنے کے لئے زیادہ سے زیادہ صاف پانی کا استعمال کرنا چاہیے ۔ ماہرین طب گردوں کے امراض کے حوالے سے ایک قدرتی علاج بتاتے ہیں ۔ جو درج ذیل ہے ۔
پانچ عدد انجیر کے دانے لے کر انہیں رات بھر ایک گلاس پانی میں بھگو دیں اور صبح اٹھ کر پانی سمیت انجیر کو گرائینڈر میں ڈال کر گرائینڈ کر لیں ۔ ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے اس انجیر کے جوس کو پی لیں ۔ اس سے گردوں کے مریض کو کافی افاقہ ہوگا اور گردوں کے مرض سے جلد نجات مل جائے گی ۔
اس کے علاوہ گاجر کا جوس بھی گردے کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید ہوتا ہے ۔ گردے کے مریض کو چاہیئے کہ وہ روزانہ گاجر کا جوس ضرور پئیے ۔ اس سے گردے کے امراض سے جلد نجات حاصل ہوتی ہے ۔
اس کے علاوہ صبح ناشتے میں ایک گلاس انجیر کے جوس میں ، ایک چمچ شہد اور لیموں کے چند قطرے شامل کر کے پی لیں تو اس سے گردے کے مرض سے زیادہ جلدی نجات ملتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
گردے کے امراض کی ابتدائی علامات