تھائی رائیڈ کے اسباب

تھائی رائیڈ کے اسباب اور علاج

تھائی رائیڈ گلے میں واقع ایک گلٹی ہوتی ہے اور اس کا کام انسان کی جسمانی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے ۔ یہ دو ہارمون بناتا ہے جو خون میں داخل ہوتے ہیں اگر ان میں کچھ خرابی ہوجائے تو مختلف طبی مسائل پیدا ہو جاتے ہیں ۔ یہ بیماری دل کی تکلیف کا بھی باعث بن سکتی ہے ۔ بعض اوقات یہ بیماری ذیابیطس کی کمی کا باعث بھی بنتی ہے ۔ اگر جسم کو مناسب مقدار میں آئیوڈین نہیں مل رہی تو یہ بیماری ہو سکتی ہے ۔ اور یہ گلے کے کینسر کا باعث بھی بن سکتی ہے ۔ اس کی وجہ سے وزن بھی تیزی سے بڑھتا ہے اور سانس لینے میں بھی دشواری پیش آتی ہے ۔

عام طور پر یہ بیماری تمباکو نوشی کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ جن لوگوں میں آئیوڈین کی کمی ہو ۔ انہیں بھی تھائی رائیڈ کی بیماری ہو سکتی ہے ۔ جو لوگ منشیات کے عادی ہوتے ہیں ۔ ان میں بھی تھائی رائیڈ کی بیماری کا خطرہ رہتا ہے ۔ بعض غذائیں مثلاً بند گوبھی اور شلجم وغیرہ بھی اس بیماری کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ بعض اوقات کسی عزیز کی موت ، کوئی حادثہ یا ازدواجی مسائل بھی تھائی رائیڈ کی بیماری بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں ۔

اگر کسی کو تھائی رائیڈ کی بیماری لاحق ہو جائے تو اسے چاہیے کہ وہ ایک ٹکڑا دار چینی ، آدھا چائے کا چمچ سونف ، ایک ٹکڑا ادرک اور دو چھوٹی الائچی ، ایک کپ پانی میں ڈال کر ابال لیں ۔ جب پانی آدھا رہ جائے تو اسے پی لیں ۔ اس نسخے سے تھائی رائیڈ کی بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ لیکن اگر تھائی رائیڈ زیادہ شدت اختیار کررہا ہو تو پھر ڈاکٹر سے فوری طور پر رجوع کریں ۔

یہ بھی پڑھیں
ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچاؤ کے لیے مچھلی لازمی قرار

Leave a Reply