ٹماٹر انسان کو

ٹماٹر انسان کو جلد کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے

ہر انسان اپنے آپ کو ہمیشہ جوان رکھنا چاہتا ہے ۔ یقیناً آپ بھی ایسا چاہتے ہیں کہ آپ ہمیشہ جوان نظر آئیں ۔ ہمیشہ جوان نظر آنے کے لیے ٹماٹر کو اپنی خوبصورتی میں اضافے کے لئے ضرور استعمال کریں ۔ ٹماٹر آپ کی جلد کو نرم و ملائم بناتا ہے ۔ اور چہرے پر موجود جھائیاں ختم کر کے رنگت نکھارتا ہے ۔

ٹماٹر وٹامنز اور اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتے ہیں ۔ جبکہ یہ میگنیشیم ، پوٹاشیم ، وٹامن اے اور وٹامن بی کا بھی بہترین ذریعہ ہیں ۔ ٹماٹر کے استعمال سے آپ کی جلد پر اور بھی بہت سے مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ جو درج ذیل ہیں ۔

ٹماٹر انسان کو جلد کے کینسر سے بچاتا ہے ۔ انٹرنیشنل جرنل آف نیوٹریشن، فارماکولوجی، نیورولوجیکل ڈیزیزز میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ ٹماٹر میں لائکوپین ہوتا ہے ۔ یہ ایک کیروٹینائڈ ہے جو ٹماٹر کو سرخ رنگ دیتا ہے ۔ اور یہ کینسر کے خلاف انتہائی طاقتور اثرات رکھتا ہے ۔ سورج کی نقصان دہ کرنوں سے ہونے والے جلد کے کینسر سے بچاؤ کے لئے ٹماٹر کا استعمال بےحد مفید ہوتا ہے اس لئے اگر روزانہ کی بنیاد پر ٹماٹر کھایا جائے تو اس سے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

ٹماٹر انسان کو دھوپ کے مضر اثرات سے بھی بچاتا ہے ۔ ٹماٹر لائکوپین، فائٹو فلوین اور فائٹوئن کیروٹینائڈز فوٹو پروٹیکٹو خصوصیات رکھتے ہیں ۔ امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی ایک تحقیق کے مطابق ٹماٹر کی مختلف مصنوعات سے لائکوپین کا استعمال جلد پر سورج کی شعاعوں کے مضر اثرات کو کم کرتا ہے ۔ اس کے لئے ٹماٹر کھانا اور اسے جلد پر لگانا دونوں ہی مفید ہوتے ہیں۔

ٹماٹر زخم بھرنے میں بھی مدد کرتے ہیں ۔ ٹماٹر میں موجود وٹامن سی ہماری جلد پر موجود ٹشوز کو آپس میں جُڑے رہنے میں مدد دیتے ہیں ۔ یہ پرانے زخموں کو بھی ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے ۔ ٹماٹر شفا یابی کے عمل کو بھی تیز کرتا ہے ۔ امریکی محکمہ زراعت کے مطابق ، ایک کپ ٹماٹر میں 30 گرام وٹامن سی ہوتا ہے لہذا روزانہ ٹماٹر کھایا جائے تو یہ وٹامن سی کی کمی کو کافی حد تک پورا کر دیتا ہے ۔

ٹماٹر جلد کی سوزش کو دور کرتا ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق ٹماٹر میں لائکوپین، بیٹا کیروٹین، لوٹین، وٹامنز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔ یہ اجزاء اینٹی سوزش اثرات اور خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں ۔ اگر ٹماٹر کو براہِ راست جلد پر لگایا جائے تو یہ سورج کی شعاعوں سے ہونے والے مضر اثرات کو کم کرتا ہے ۔ اور جلد کی سوزش کو ختم کردیتا ہے ۔ اس کے علاوہ ٹماٹر جلد کی تازگی کو بھی بحال کرتا ہے۔

ٹماٹر خون کے مردہ خلیات کو دور کرتا ہے ۔ ایک طبی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ٹماٹر میں موجود انزائمز جلد کے مردہ خلیوں کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔ اگر آپ ٹامٹر کو پیسٹ بنا کر اس میں چینی ملا کر اسکرب کی طرح استعمال کریں اور اس اسکرب کو اپنے جسم پر رگڑیں تو اس سے جلد کی ظاہری شکل بہتر ہوجائے گی ۔ اور خون کے مردہ خلیات جسم سے دور ہو جائیں گے ۔ چہرے پر اگر استعمال کیا جائے تو چہرے پر نکھار آ جاتا ہے اور ڈیڈ اسکن سیلز کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں
ادرک کے پانی کے طبی فوائد

Leave a Reply