انسانی اعضاء سے مشابہہ

انسانی اعضاء سے مشابہہ غذاؤں کے فوائد

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے کی وہ اشیا جو جسمانی اعضا سے مشابہت رکھتی ہیں ۔ وہ ان اعضا کے لیے بے حد مفید ہوتی ہیں ۔

اس حوالے سے ماہرین نے انسانی اعضا سے مشابہت رکھنے والے متعدد پھلوں اور خشک میوہ جات کی نشاندہی بھی کی ہے ۔

اخروٹ انسانی دماغ سے مشابہہ ہوتا ہے ۔ اخروٹ میں الفا لائنولیٹک ایسڈ اور نباتاتی اومیگا تھری فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے ۔ اخروٹ کا استعمال ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ دماغی صحت کو تقویت بھی فراہم کرتا ہے۔

گردوں کی شکل کے کڈنی بینز یعنی لوبیا میں مولیبیڈینم، فولیٹ، فولاد، کاپر، میگنیز، پوٹاشیم اور وٹامنز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لوبیا میں موجود فائبر گردوں کے لیے بے حد مفید ہوتا ہے۔

گاجر کی اندرونی بناوٹ چونکہ آنکھوں سے مشابہہ ہوتی ہے ۔ گاجر اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتی ہے ۔ جبکہ اس میں لوٹین اور بیٹا کیروٹین بھی پایا جاتا ہے ۔ جو ہماری آنکھوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے ۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ادرک جی بناوٹ آنتوں اور معدے کی بناوٹ جیسی ہوتی ہے ۔ یہ خوراک کو تیزی سے ہضم کرتی ہے ۔ اور آنتوں کی بافتوں کی مرمت کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔ جبکہ ادرک میں پائے جانے والے اجزا آنتوں کی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہوتے ہیں۔

نارنگی یا اورنج بریسٹ کینسر سے لڑنے والا پھل ہے ۔ اس میں فولیٹ، وٹامن سی اور کیرو ٹینوئیڈز جیسے کہ بیٹا کرائپٹو زیتھین اور بیٹا کیروٹین اور دیگر مفید اجزا وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔ یہ اجزاء چھاتی کے کینسر کی مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہوتے ہیں ۔

شکر قندی پنکریاز سے مشابہہ ہوتی ہے ۔ پنکریاٹک کینسر کے لاحق ہونے کے خطرات کو کم کر دیتا ہے۔ اور اس میں اینٹی کینسر اجزا بھی بکثرت پائے جاتے ہیں ۔

پھیپھڑے جیسی شکل والے انگور میں ریسویراٹرول پایا جاتا ہے ۔ جو جسمانی سوزش سے بچاتا ہے ۔ انگور دمہ اور پھیپھڑوں کی دیگر بیماریوں میں فائدہ مند ہوتا ہے ۔

Leave a Reply