چڑچڑاپن اور ذہنی تناؤ

چڑچڑاپن اور ذہنی تناؤ سے نجات کیسے حاصل کریں

جو لوگ اعصابی کمزوری ، ذہنی تناؤ چڑچڑے پن ، بے خوابی ،بھولنے کی بیماری ، کندھوں اور گردن کے درد میں مبتلا ہیں ۔ انہیں چاہیے کہ وہ درج ذیل نسخے پر عمل کریں ۔ اس سے انہیں چڑچڑے پن ، بے خوابی اور ذہنی تناؤ سے کافی حد تک چھٹکارا مل جائے گا ۔ جو لوگ اعصابی جنگ لڑ رہے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ درج ذیل اجزاء سے ایک نسخہ تیار کریں ۔ اور اس نسخے کی مدد سے اپنی اعصابی جنگ میں فتح حاصل کریں ۔ اور خود کو ذہنی اذیت سے باہر نکال لیں ۔

مصری۔۔۔۔۔۔۔۔ 300 گرام
کدو کے بیج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 100 گرام
کاہو کے بیج ۔۔۔۔۔۔۔۔ 100 گرام
بادام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 100 گرام
خشخاش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 100 گرام
سفید تل ۔۔۔۔۔۔۔۔ 100 گرام
کھوپرا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 100 گرام

خشخاش میں مٹی بہت زیادہ ہوتی ہے اس لیے اسے استعمال کرنے سے پہلے دھو کر خشک کر لیں ۔ مصری سخت ہوتی ہے ۔ اس لیے اسے علیحدہ سے کسی چیز سے کوٹ لیں ۔ مشین میں ہرگز نہ ڈالیں کیونکہ اس سے آپ کی مشین خراب ہو جائے گی ۔ تمام چیزوں کو ایک گرینڈر میں ڈال کر اچھی طرح گرینڈ کر لیں ۔ ان چیزوں کا ایک پاؤڈر سا بن جائے گا ۔ اس پاؤڈر کو روزانہ ایک گلاس دودھ میں ڈال کر پی لیں ۔ اس سے آپ کی بے خوابی ، چڑچڑا پن ، گردن اور کندھوں کا درد اور اعصابی تناو ختم ہو جائے گا ۔ قدرتی اجزاء سے تیار کردہ یہ پاؤڈر آپ کو ذہنی طور پر پرسکون رکھنے میں آپ کی کافی مدد کرے گا ۔

یہ بھی پڑھیں
ہارٹ اٹیک کی وجوہات

Leave a Reply