ہم اپنی آنکھوں کی

ہم اپنی آنکھوں کی رونق اور کشش کیوں کھو بیٹھتے ہیں

بعض اوقات ہماری معمولی سی غلطیوں کی سزا ہماری آنکھوں کو برداشت کرنی پڑتی ہیں ۔ جس کی وجہ سے ہماری آنکھوں کی رونق ختم ہو جاتی ہے اور آنکھیں سوزش کا شکار ہو جاتی ہیں ۔ آنکھوں کے مسائل بہت سے دیگر طبی مسائل کو جنم دیتے ہیں ۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی زندگی میں ان معمولی غلطیوں سے بچنے کی کوشش کریں ۔ تاکہ ہماری آنکھیں مختلف مسائل سے محفوظ رہیں ۔ آنکھوں میں سوزش کیوں ہوتی ہے ؟ اس کی کچھ وجوہات ہیں ۔ جو درج ذیل ہیں ۔

نمک کا ضرورت سے زیادہ استعمال بھی آنکھوں کی سوزش کا باعث بنتا ہے ۔ لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی روز مرہ زندگی میں نمک کا استعمال کم کریں ۔ اس سے ہماری آنکھیں اور ان کی بینائی محفوظ رہے گی اور آنکھیں سوزش کا شکار نہیں ہوگی ۔

ہمارے بہت سے طبی مسائل کی بنیادی وجہ نیند کی کمی ہوتی ہے ۔ بعض اوقات نیند کی کمی بھی آنکھوں کی سوزش کا باعث بنتی ہے ۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم کم سے کم آٹھ گھنٹے ضرور سوئیں ۔ تاکہ ہماری آنکھوں پر نیند کی کمی کے غلط اثرات مرتب نہ ہوں ۔

پانی کا کم استعمال بھی مختلف طبی مسائل کا سبب بنتا ہے ۔ جن میںسے ایک آنکھوں کی سوزش بھی ہے ۔ لہذا پانی کا استعمال مناسب مقدار میں ضرور کریں ۔ اس سے آپ آنکھوں کی سوزش کے ساتھ ساتھ دیگر طبی مسائل سے بھی محفوظ رہیں گے ۔

تمباکو کی مختلف مصنوعات کا استعمال بھی آنکھوں پر اثر ڈالتا ہے ۔ جس کی وجہ سے آنکھوں کے گرد سیاہ ہلکے بن جاتے ہیں اور بعض اوقات آنکھیں سوزش کا شکار ہوجاتی ہیں اور اس سے بینائی بھی متاثر ہوتی ہے ۔ تمباکو گردوں پر بھی اثر ڈالتا ہے ۔

یہ وہ چند اور اہم وجوہات ہیں جن کی وجہ سے ہم اپنی آنکھوں کی خوبصورتی کو خراب کردیتے ہیں ۔ آنکھوں کی کشش اور چمک ہم انہی عادت کی بنا پر کھو دیتے ہیں ۔ لہٰذا کوشش کیجے کہ آپ اپنی غلط عادات کو چھوڑ کراپنی آنکھوں کا خیال رکھیں ۔ کیونکہ بازاری کریمیں اور مختلف قسم کے ٹوٹکے وقتی طور پر آپ کی آنکھوں کا خیال تو رکھ سکتے ہیں لیکن آپ کی غلط عادات آپ کی آنکھوں کے لئے دوبارہ سے مسائل پیدا کر سکتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں
سفید آٹے کے صحت پر ہونے والے منفی اثرات

Leave a Reply