آڑو کے پتوں

آڑو کے پتوں کے طبی فوائد

آڑو ایک مشہور پھل ہے ۔ اس کا پودا دس سے بارہ فٹ تک لمبا ہوتا ہے ۔ اس کے پتے نوکدار ، لمبے اور گھنے ہوتے ہیں ۔ یہ پودا ہندوستان میں تقریبا ہر جگہ ہی پایا جاتا ہے ۔ اس کے پھول گلابی رنگ کے ہوتے ہیں ۔ بہترین آڑو وہ ہوتا ہے جس کا چھلکا نرم ہو ۔ یہ خون کی گرمی کو کم کرتا ہے ۔ دماغ کو طاقت فراہم کرتا ہے اور نیا خون پیدا کرنے کے لیے بھی مفید ہے ۔ گرم مزاج والے لوگوں کو یہ پھل ضرور کھانا چاہیے ۔ اس سے کمزوری دور ہوتی ہے ۔ اس سے جسم صحت مند ہوتا ہے ۔ اسے دھو کر بغیر چھیل کر استعمال کرنا چاہیے ۔

آڑو کے بیج کا تیل نکال کر چند قطرے کان میں ڈالنے سے اس کا بہرہ پن دور ہو جاتا ہے ۔

اگر موسمی بخار پرانا ہو گیا ہواور کسی صورت آرام نہ آتا ہو تو آڑو کے تین پتے لے کر انہیں دو عدد کالی مرچ کے ہمراہ پیس لیں ۔ اور صبح کے وقت انہیں پی لیں ۔ اس سے موسمی بخار ختم ہو جاتا ہے ۔

اگر پیٹ میں کیڑے ہوں گئے ہو تو آڑو کے پتے لے کر انہیں پچیس گرام پانی میں گھوٹ کر چھان کر پی لیں اس سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں ۔

تین آڑو کا جوس نکال کر اس میں تھوڑی سی ہینگ ملا کر پینے سے بھی پیٹ کے کیڑے ختم ہو جاتے ہیں ۔

جن لوگوں سے پسینے کی بدبو آتی ہو انہیں چاہیے کہ وہ وہ آڑو کے پتوں کو پیس کر گرم پانی میں شامل کرکے اس سے نہائیں ۔ اس سے ان کے پسینے کی بو ختم ہو جائے گی ۔

آڑو کے استعمال سے پیاس بھی بار بار نہیں لگتی ۔

یہ بھی پڑھیں
ادرک کے پانی کے طبی فوائد

2 تبصرے “آڑو کے پتوں کے طبی فوائد

Leave a Reply