ناریل پانی کے فوائد

ناریل پانی کے فوائد

ناریل پانی میں کیلوریز، شکر، پوٹاشئیم، میگنیشیم ، سوڈیم اور کیلشئم وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔ یہ اجزاء ہمارے جسم کو طاقت پہنچانے کے ساتھ اور بھی بہترین فوائد دیتے ہیں ۔ جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں ۔ ناریل کے پانی کو کس وقت پینا چاہیے؟

صبح نہار منہ ناریل پانی پینے سے ہمارا میٹا بولزم درست رہتا ہے ۔ پیٹ کے تمام تر مسائل ٹھیک ہو جاتے ہیں ۔ یہ ہماری قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ناریل پانی جسم کو انفیکشنز، وائرل بیماریوں اور جراثیم سے بچانے میں بے حد مفید ہے۔ تحقیق کے مطابق: ” ناریل کا پانی صبح کے وقت پینے سے جسم ترو تازہ رہتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ جسم کو ایسے جراثیموں سے تحفط بھی ملتا ہے جن سے بچنا ہمارے لئے مشکل ہوتا ہے ۔

موٹاپا ختم کرنے کے لئے جو لوگ ورزش کرتے ہیں ۔ انہیں چاہیئے کہ وہ ورزش سے پہلے اور بعد میں ایک گلاس ناریل کا پانی پی لیا کریں ۔ اس سے ورزش کرتے وقت نہ تو انسان جلدی تھکتا ہے اور نہ ہی پٹھے درد کرتے ہیں ۔ آپ اگر چاہتے ہیں کہ زیادہ ورزش کے بعد بھی پٹھوں اور کمردرد سے محفوظ رہیں تو ناریل پانی کا استعمال ضرور کریں ۔

کھانے سے پہلےاور بعد میں ناریل پانی پینے سے کھانا جلد ہضم ہوتا ہے۔ اس کو پینے سے جسم میں ایسے الیکٹرلائٹس پیدا ہوتے ہیں جو انسانی جسم کو بہت زیادہ طاقت فراہم کرتے ہیں ۔ ناریل پانی دل کے امراض سے بھی بچاتا ہے ۔

مختلف سوفٹ ڈرنکس استعمال کرنے سے جسم میں کیمیکلز کی مقدار بڑھ جاتی ہے ۔ جس سے صحت کے کئی مسائل پیدا ہوتے ہیں جو خطرناک ہوتے ہیں۔ مگر ناریل سے اچھا کوئی انرجی ڈرنک نہیں ہوتا ۔ سستی اور کاہلی کا احساس ہونے لگے تو آپ ایک گلاس ناریل پانی پی لیا کریں ۔ یہ پانی آپ کو فوری طاقت دے گا ۔

رات کو سونے سے پہلے ناریل پانی پینا بے حد مفید ہے ۔ کیونکہ یہ ڈپریشن کو کنٹرول کرتا ہے اور ساتھ ہی جسم میں سکون کے ہارمونز کو بھی متحرک کرتا ہے ۔ اس لیے ناریل پانی پینے سے بہتر نیند آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
لہسن کے چھلکوں کے وہ فوائد جو کسی اور چیز میں نہیں

Leave a Reply