جگر کے کینسر

جگر کے کینسر کے اسباب ، علامات اور احتیاطیں

جگر انسانی جسم کا انتہائی اہم عضو ہے ۔ یہ جسم میں اہم کیمیائی اجزا کی تیاری کرتا اور جسم میں موجود فضلات اور زہریلے مادوں کی صفائی بھی کرتا ہے ۔ عام طور پر جگر کا کینسر بہت ہی کم افراد کو ہوتا ہے ۔ لیکن اگر دوسرے اعضاء میں سرطانی خلیات موجود ہوں تو وہ جگر تک بھی با آسانی پہنچ جاتے ہیں ۔ اس کی وجہ سے جگر کے کینسر کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں اور اگر جگر تک کینسر کے اثرات پہنچ جائیں تو پھر جگر سے جسم کے باقی تمام حصوں میں یہ اثرات بہت جلد پہنچ جاتے ہیں ۔

جگر کےکینسر کے اسباب درج ذیل ہیں :
اگر کسی انسان کو جگر کا مسئلہ ہو تو اس میں جگر کے کینسر کے اثرات بڑھ جاتے ہیں ۔
یہ کینسر مردوں میں عورتوں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے ۔
اگر کسی کو ہیپاٹائٹس بی ہو جائے تو اس میں بھی جگر کےکینسر کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔ جو لوگ الکوحل کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ لوگ بھی جگر کے کینسر میں مبتلا ہو سکتے ہیں ۔
اگر جسم کے کسی حصے میں کسی قسم کا کینسر ہو تو بھی جگر کا کینسر ہوسکتا ہے۔
جگر میں مسلسل رہنے والی سوزش بھی بعض اوقات جگر کےکینسر کا باعث بن سکتی ہے ۔
وہ حاملہ خواتین جو ہیپاٹائٹس( بی )میں مبتلا ہوتی ہیں ان کا پیدا ہونے والا بچہ بھی چالیس سال کی عمر تک جگر کے کینسر کا مریض ہوسکتا ہے ۔
نشہ آور اشیاء کا استعمال اور ناقص غذائی بھی جگر کے کینسر کا باعث بنتی ہے ۔
اگر کسی کو یرقان ہو اور وہ یرقان بگڑ جائے تو جگر کا کینسر ہوسکتا ہے ۔

جگر کے کینسر کی علامات درج ذیل ہیں۔
اگر کوئی جگر کے کینسر میں مبتلا ہو جائے تو اس کا چہرہ زرد ہو جاتا ہے اور رنگت پیلی پڑ جاتی ہے ۔
جسم کمزور ہو جاتاہے اور خون کی کمی ہو جاتی ہے ۔
ایسے مریض کی بھوک ختم ہوجاتی ہے اور وزن بھی کم ہونا شروع ہو جاتا ہے ۔
اگر یہ کینسر اپنے آخری اسٹیج پر ہو تو پھر خون کی قے آنے لگتی ہے ۔
جگر کا سائز پہلے سے بڑھ جاتا ہے اور جگر میں بہت زیادہ درد رہتا ہے ۔
مریض کے خون میں کیلشیم اور کولیسٹرول کی مقدار کافی بڑھ جاتی ہے جبکہ گلوکوز کی مقدار بہت کم ہو جاتی ہے ۔
ایسے مریضوں کو سانس لینے میں بھی دشواری پیش آتی ہے ۔

جگر کےکینسر کی چند احتیاطیں درج ذیل ہیں ۔
انسان کو چاہیے کہ وہ ڈپریشن اور ٹینشن سے خود کو دور رکھے اور زیادہ سے زیادہ خوش رہنے کی کوشش کرے ۔
صاف اور ابلا ہوا پانی استعمال کریں ۔ اس کے ساتھ ساتھ تازہ پھلوں کا جوس بھی لیں اور دودھ بھی پئے ۔
مرغن غذاوں اور مصالحے دار غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہیے اور مکمل آرام کریں ۔
زود ہضم غذائیں لیں اور کھانے میں ابلی ہوئی سبزیاں زیادہ استعمال کریں ۔
لال مرچ کی بجائے کالی مرچ کا استعمال یقینی بنائیں ۔
کوشش کیجئے کے جگر کےکینسر کے مریض کا معدہ کبھی خالی نہ ہو ۔
سگریٹ نوشی ، نشہ ، انڈا گھی اور مچھلی وغیرہ سے مکمل پرہیز کریں .
روزانہ نیم گرم پانی سے نہائیں اور خود کو صاف ستھرا رکھیں ۔
تنگ کمرے کی بجائے ہوادار اور کھلے کمرے میں رہیں ۔ صبح سویرے تازہ ہوا میں لمبے لمبے سانس لیں ۔

یہ بھی پڑھیں
کافی جگر کے امراض سے بچانے میں انتہائی مفید قرار

جگر کے کینسر کے اسباب ، علامات اور احتیاطیں” ایک تبصرہ

Leave a Reply