بڑی الائچی کے بڑے فائدے

بڑی الائچی کے بڑے فائدے

بڑی الائچی کو تمام مصالحوں کی ملکہ کہا جاتا ہے ۔ بڑی الائچی نہ صرف کھانوں میں بلکہ صحت کے مختلف مسائل کے حل کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہے۔ یہ ہمارے ہاں روزانہ پکنے والے کھانوں میں استعمال کی جاتی ہے اور کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ اس کی خوشبو کو بھی بڑھاتی ہے ۔ یہ پیٹ سے جڑے مسائل سے نمٹنے کے لئے بھی بےحد فائدہ مند ہے۔

بڑی الائچی کے بے شمار فوائد ہیں جو درج ذیل ہیں ۔

امراضِ قلب میں مفید ہوتی ہے ۔
امراضِ قلب کو دور کرنے اور دل کو صحت مند رکھنے کے لئے بڑی الائچی کا استعمال بےحد مفید ہوتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق بڑی الائچی سے دل کی دھڑکنوں کو نارمل رکھنے میں مدد ملتی ہےاور اس سے بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رہتا ہے اور خُون میں کلاٹ کے جمنے کا خدشہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

پیٹ کے مسائل حل کرنے میں مدد گار ہوتی ہے ۔
بڑی الائچی کو صدیوں سے پیٹ کے مسائل دور کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے ۔ پیٹ کی تکلیف کا اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ بگڑنا شروی ہو جاتی ہے ۔ جو آپ کی انتڑیوں کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتی ہے ۔ اگر آپ صبح دوپہر اور شام کے وقت ایک الائچی چبا لیں تو گیس کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جاتا ہے اور پُرانی سے پُرانی گیس سے بھی چھٹکارا مل جاتا ہے۔

کینسر کے خلاف لڑنے میں مددگار ہوتی ہے ۔
بڑی الائچی میں دو قسم کے اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں ۔ یہ اینٹی آکسیڈینٹس بڑی آنت کے کینسر،چھاتی کے کینسر،جگر کے کینسر ، رحم کے کینسر کے جراثیم سے لڑنے میں مدد دیتی ہے ۔ یہ قوتِ مدافعت میں بھی اضافے کا باعث بنتی ہے ۔ ہر فرد کو اپنی غذا میں بڑی الائچی ضرور شامل کرنی چاہیے کیونکہ یہ کینسر کے جراثیم کو پیدا ہونے سے روکتی ہے۔

بالوں کے لئے بہترین ہوتی ہے ۔
بالوں کے لئے یوں تو قدرت کی جانب سے کئی چیزیں انسان کو ملی ہوئی ہیں ۔ جن سے بالوں کی نشونما اور مسائل کا حل ہو جاتا ہے لیکن بڑی الائچی بالوں کے لئے بےحد حیرت انگیز خصوصیا بھی رکھتی ہے ۔ بڑی الائچی آپ کے بالوں کو تیزی سے اُگاتی ہے اور مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ بڑی الاچی کا تیل استعمال کرنے سے آپ کے بالوں کی جڑوں مضبوط ہوتی ہیں اور آپ کے بالوں کو لمبا ، گھنا اور سیاہ بھی کرتا ہے۔

دانتوں کی تکلیف میں مؤثر ہوتی ہے۔
بڑی الائچی مُنہ کی تمام بیماریوں میں بےحد مفید ہوتی ہے ۔ کیونکہ یہ منہ کے جراثیم کا خاتمہ کرتی ہے ۔ دانتوں میں کیڑا لگنے کی بیماری، مُنہ کی بدبو ، مسوڑھوں سے خون آنا اور دانتوں کے دیگر مسائل جیسی کئی بیماریوں کے علاج کے لئے بھی بڑی الائچی کا استعمال مفید ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
ادرک کے پانی کے طبی فوائد

کیٹاگری میں : صحت

Leave a Reply